آیتالله جوادی آملی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیتالله جوادی آملی نے کائینات میں تباہ کن واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : بعض وقت انسان کی فکر و سمجہ کے غلط استعمال انسان کو گمراہی و غلط راہ پر لے جاتی ہے جو خدا کے عذاب کا باعث ہوتا ہے انسان اور انسان کے اعمال اور کائنات کے حوادث و تباہی کا رابطہ مستقیم ہے اگر انسان کج راستہ پر قدم بڑھاتا ہے تو خدا اس کو موقع دیتا ہے تا کہ وہ واپس لوٹ جائے اگر اس کے با وجود واپس نہیں لوٹتا ہے تو خدا اس کو اس کی سزا دیتا ہے ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیتالله عبدالله جوادی آملی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں علماء و طلاب کی شرکت کے ساتہ اپنے سلسلہ وار تفسیر کے درس میں سورہ مبارکہ سجدہ کی ابتدائی آیات کی تفسیر بیان کرتے ہوئے کہا : سورہ مبارکہ سجدہ کا نزول مکہ میں ہے اور مکہ میں نازل ہونے والی تمام سوروں کا محور اصول دین اور اخلاق و فقہ کی کلیات ہیں ، تیسرے نمبر کی آیت میں آسمان اور زمین کی خلقت کے سلسلہ میں بحث کی گئی ہے اور اس کے بعد پرورش کی بحث بیان کی ہے ۔
انہوں نے آیت «یُدَبِّرُ الْأَمْرَ مِنَ السَّمَاءِ إِلَى الْأَرْضِ ثُمَّ یَعْرُجُ إِلَیْهِ فِی یَوْمٍ کَانَ مِقْدَارُهُ أَلْفَ سَنَةٍ مِّمَّا تَعُدُّونَ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : تدبیر امر آسمان سے شروع ہوتا ہے اور زمین پر اپنا اثر مرتب کرتا ہے ، یہی امر خداوند عالم کی طرف سے ایک روز ہوتا ہے جس کا شمار انسان کے روز کے مطابق ہزار سالوں کے برابر ہوتا ہے ، اگر امر حکم ہو تو اس کا جمع اوامر ہے ، لیکن اگر شان و کام کے معنی میں ہو تو اس کا جمع امور ہے اور یہاں پر امور کے معنی میں ہے ، خداوند عالم امور کو آسمان سے نازل کرتا ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے