19 June 2010 - 16:49
News ID: 1472
فونت
آیت الله جوادی آملی:
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله جوادی آملی اس اشارہ کے ساتھ کہ ثواب کے بے شمار ہونے کے علاوہ اعتکاف کی سماجی کارکردگی اسلامی حکومت کے لئے بہت ہی مؤثر ہے، وضاحت کی : اعتکاف سے تین روز کے بعد نکلنے پر جوان کو معلوم ہوجانا چاہئے کہ کس طرح اسلامی حکومت میں زندگی بسر کرے ۔
آيت الله جوادي آملي

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله عبدالله جوادی آملی نے ایران کے اعتکاف انتظامیہ تنظیم سے ملاقات میں اس اشارہ کے ساتھ کہ اعتکاف کو خدا نے اسلامی امت کے لئے تحفہ کی صورت میں عطا کیا ہے اظہار کیا : نمازی و معتکفین قرآنی آیات کے مطابق خدا وند عالم کے مہمان ہیں ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اعتکاف نماز اور روزوں کے زیر مجموعہ میں نہی ہے بلکہ خود ایک عبادی اصول ہے اظہار کیا : روزہ جو کہ اصول دین کی بنیاد ہے اس کو اعتکاف کے ایک شرائط میں بیان کیا گیا ہے ۔

قرآن کریم کے اس مفسر نے اس اشارہ کے ساتھ کہ ثواب کے بے شمار ہونے کے علاوہ اعتکاف کی سماجی کارکردگی اسلامی حکومت کے لئے بہت ہی مؤثر ہے، وضاحت کی : اعتکاف سے تین روز کے بعد نکلنے پر جوان کو معلوم ہوجانا چاہئے کہ کس طرح اسلامی حکومت میں زندگی بسر کرے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ معتکفین معاشرے کے پیغام کو خدا تک پہونچاتے ہیں اور خدا کے پیغام کو بھی معاشرے میں بیان کرتے ہیں، بیان کیا : وہ قوم و معاشرہ جن کے پاس اعتکاف ہے ان کی ثقافت سالم و صحیح ہوگی ۔

آیت الله جوادی آملی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ جو لوگ گناہ کی معافی کے لئے اعتکاف جاتے ہیں حقیقی معتکف نہی ہے کہا : بغیر راستہ کے نہ جانا اور کسی کے راہ کو نہ لینا اعتکاف کا ثقافتی نتیجہ ہے ۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬