رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں تفسیر کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله عبد الله جوادی آملی ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں اپنے تفسیر کے درس میں سورہ مبارکہ احزاب کے تفسیر کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : سورہ مبارکہ احزاب مدنی ہے اور اس سورہ میں اسلامی حکومت سے متعلق احکامات بیان کئے گئے ہیں ، خداوند عالم فرماتا ہے اگر کافر اور منافق اپنے کفر و نفاق کی بنا پر کوئی تجویز پیش کرتا ہے اس کو قبول نہ کریں ، اے پیغمبر (ص) جان لو کہ دین میں رواداری یعنی ایک طرف کفر اور دوسری طرف ایمان یا ایک طرف ایمان اور دوسری طرف نفاق ایک قلب میں جمع نہیں ہو سکتا ہے ۔
انہوں نے آیہ «مَّا جَعَلَ اللَّـهُ لِرَجُلٍ مِّن قَلْبَیْنِ فِی جَوْفِهِ» کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : ہر شخص کے پاس ایک دل ہے اور ایک دل میں دو مکتب یا دو نظریہ کا جمع ہونا ممکن نہیں ہے ، ایسا ممکن نہیں ہے کہ انسان غدیری ہو اور سقیفائی بھی ہو ، خداوند عالم نے کسی شخص کے اندر دو دل خلق نہیں کیا ہے ، خداوند عالم فرماتا ہے اگر کفار و منافق کی تجویز کو قبول کرنا چاہتے ہو تو وہ ایمان کے ساتہ جمع نہیں ہوگا ، اگر سقیفہ کی تجویز کو قبول کروگے تو یہ غدیر کے ساتہ جمع نہیں ہوگا ، انسان کے اندر ایک سے زیادہ قلب نہیں پایا جاتا ہے اور مظروف ایک سے زیادہ نہیں ہو سکتا ہے ۔