‫‫کیٹیگری‬ :
10 April 2013 - 17:55
News ID: 5273
فونت
عباس کمیلی:
رسا نیوزایجنسی - جعفریہ الائنس کے سربراہ عباس کمیلی نے تاکید کی : 5 سال میں شیعوں پرتاریخ کا بدترین ظلم توڑا گیا ۔
علامہ عباس کميلي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ الائنس کے سربراہ عباس کمیلی نے شہید پروفیسر سبط جعفر زیدی کی یاد میں جامعہ امامیہ ناظم آباد میں ادارہ تبلیغ تعلیمات اسلامی کی جانب سے منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب میں ملت جعفریہ کی مظلومی پر منصف مزاج سیاسی تنظیموں کی خاموشی افسوسناک جانا۔


عباس کمیلی نے یہ کہتے ہوئے کہ حکومت کفر سے چل سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں چل سکتی تاکید کی : گذشتہ پانچ سال میں تاریخ کا بدترین ظلم ملت جعفریہ پر توڑا گیا اور ملت جعفریہ کی مظلومی پر منصف مزاج سیاسی تنظیمیں بھی خاموشی تماشائی رہیں جو نہایت افسوسناک ہے۔


اس نشست کے دوسرے مقرر عون نقوی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ گذشتہ تین ماہ میں پونے چار سو شیعہ پاکستان میں شہید کردئے گئے کہا: تمام بحرانی حالات میں کوئی کسی کا پرسان حال نہ ہوا ۔


انہوں نے کہا مزید کہا: پروفیسرز، ڈاکٹرز اور سرکردہ افراد کا قتل کانگریسی آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے ہو رہا ہے۔


حجت الاسلام سید شہنشاہ حسین نقوی نے صدر پاکستان سے سزائے موت کے منتظر دہشت گردوں کو فوری سزا دلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا: نگراں حکومت پولیس اور رینجرز عدل و انصاف کے تقاضے پورے کریں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬