‫‫کیٹیگری‬ :
10 April 2013 - 18:03
News ID: 5274
فونت
حجت الاسلام عارف حسین واحدی:
رسا نیوزایجنسی – شیعہ علما کونسل کے رکن حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈا کرنے سے پرھیز کرنے کی تاکید کی ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علما کونسل کے رکن اور پاکستان کے معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے صحافیوں سے گفتگو میں شیعوں کے درمیان اتحاد کی قیام کے تاکید کی  ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ  قومی مسائل کا حل تمام پارٹیوں کا اھم موقف رہے کہا: اختلافی باتوں کے انتشار سے ملک کی فضا متاثر ہوسکتی ہے  ۔


حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے کسی پیمان مفاہمت پر دستخط نہیں ہوئے اور نہ ہی اس حوالہ سے بات کی گئی ہے کہا: تمام شیعہ گروہوں اور تنظیموں کے لئے بزرگ علماء کرام نے ایک ضابطہ اخلاق بنایا ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ایک دوسرے کے خلاف منفی پروپیگنڈا بند کیا جائے اور قومی ایشوز پر بہتر ہوگا کہ موقف ایک ہو۔


انہوں ںے یہ بتاتے ہوئے کہ اس میں کسی تنظیم کا نام نہیں ہے اور نہ ہی یہ پیمان مفاہمت یا پیمان وحدت ہے کہا: یہ ضابطہ اخلاق بزرگ علماء نے علامہ ساجد نقوی سے مشورہ کرکے بنایا ہے۔


حجت الاسلام واحدی نے مزید کہا: شیعہ علماء کونسل کی طرف سے ابھی تک اس ضابطہ اخلاق پر دستخط نہیں ہوئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬