‫‫کیٹیگری‬ :
21 August 2013 - 16:23
News ID: 5824
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
رسا نیوزایجنسی – نجف اشرف کے مراجع تقلید میں سے آیت الله بشیرنجفی نے تکفیری گروہ کی دھشت گرادنہ کاروائیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: تکفیری دھشت گردوں کو سامراجی ممالک کی پشت پناہی حاصل ہے ۔
حضرت آيت الله بشير نجفي


رسا نیوز ایجنسی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے مراجع تقلید میں سے آیت الله بشیرنجفی نے گذشتہ روز اہل بصرہ عراق کے رہنے والوں سے ملاقات میں ملک کی اقتصادی و معیشتی نامناسب حالات کی بہ نسبت پریشانی کا اظھار کرتے ہوئے کہا: عراقی عوام ان دنوں اپنے کاندھے پر سنگینوں کا احساس کررہی ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: دھشت گرد گروہ عراقی مشکلات میں بڑھتی مشکلات کے بانی ہیں، اور ان سے مقابلہ نے عراقی سیکورٹی کی ذمہ داریاں بڑھا دیں ہیں ۔ 


حضرت آیت الله بشیر نجفی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے تکفیری دھشت گردوں کو سامراجی ممالک کی پشت پناہی حاصل ہے اور اس حمایت نے ان کی دھشت گردانہ سرگرمیوں کو بڑھا دیا ہے ۔


انہوں نے یاد دہانی کی : علاقہ کے بعض ممالک کا سیاسی مفاد سبب بنا ہے کہ عراق میں دھشت گردوں اور تکفیریوں کی حمایت ، عراق کو قبائلی اور مذھبی جنگ کا میدان بنا دے ۔


حضرت آیت الله بشیر نجفی نے مستقبل قریب میں ہونے والے عراقی پارلیمنٹ الیکشن کو خاص اھمیت کا حامل جانا اور کہا: عوام مناسب افراد کے انتخاب کے ذریعہ مشکلات کا خاتمہ اور بحرانوں سے نجات دیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬