رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر جمھوریہ حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے صوبہ ایلام کی عوام سے ملاقات میں اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ ایران کی سبھی کامیابیاں عوامی استقامت کے مرہون منت ہے ، ایران مغربی اور مشرقی دنیا اور وہ لوگ جو ایرانیوں کے مسلمہ حقوق اور اس قوم و سرزمین کی عظمت و بالندگی کے سامنے سر تسلیم خم کئے ہوئے ہیں، کے ساتھ دوستانہ بڑھانے کو حاضر ہے ۔
انہوں نے مزید کہا: میں آٹھ سالہ دفاع مقدس کے دوران اس علاقہ میں آیا ہوں اور بہت نزدیک سے اس علاقہ کی عوام کو علمائے کرام ، بہادروں اور قبائلی جنگجووں کے ساتھ کھڑا پایا ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر روحانی نے بیان کیا: ایران کی سبھی کامیابیاں عوامی استقامت کی مرہون منت ہے ، ایران مغربی اور مشرقی دنیا اور وہ لوگ جو ایرانیوں کے مسلمہ حقوق اور اس قوم و سرزمین کی عظمت و بالندگی کے سامنے سر تسلیم خم کئے ہوئے ہیں کے ساتھ دوستانہ بڑھانے کو حاضر ہے ۔
انہوں ںے مزید کہا: آج اسلامی جمھوریہ ایران بیرونی محاذوں پر کامیاب اور سرفراز ہے ، اس حوالہ سے دنیا خصوصا پڑوسیوں سے ہمارے رابطہ اچھے اور بہتر ہیں ۔
ایرانی صدر جمھوریہ نے کہا: ایران کامیابی اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہے ، یہ فقط کوئی دعوا نہیں بلکہ آپ دن بہ دن اس شاھد ہوں گے کہ آپ لوگوں کی فداکاری ، اتحاد و عزت کے ساتھ ہم دنیا اور علاقہ میں ایران کو آباد ، سرفراز اور شکوھمند دیکھیں گے ۔