‫‫کیٹیگری‬ :
27 August 2015 - 23:57
News ID: 8401
فونت
آیت الله مظاهری :
رسا نیوز ایجنسی ـ حوزہ علمیہ اصہفان کے سربراہ نے اس بیان کے ساتھ کہ اگر شیعوں کے سر سے امام زمانہ (عج) کی عنایت ہٹا دی جائے تو اسلام کے دشمن شیعہ مکتب کی کوئی چیز باقی نہیں رکھے نگے بیان کیا : ہمارے ملک کے لوگوں کے لئے سب سے بڑی نعمت اہل بیت سے محبت ہے ۔


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ اصہفان کے سربراہ حضرت آیت الله حسین مظاهری نے مسجد امیرالمومنین علیہ السلام میں امام رضا علیہ السلام کی روز ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے بیان کیا : اہل بیت علیہم السلام کی محبت ایک عظیم نعمت ہے جو خداوند عالم نے ہم لوگوں کو عطا کی ہے ۔

انہوں نے اپنی تقریر کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے اس بیان کے ساتھ کہ مجالس و محافل ہے جو شیعہ مکتب کی حفاظت کر رہا ہے وضاحت کی : اہل بیت علیہم السلام کے لئے جب بھی مناسب موقع پیش آتا تھا تو چھپ کر خطیب و شعرا کو مدعو کرتے تھے تا کہ ان کے لئے مجلس و مصائب اور اشعار پڑھے ۔

حوزہ علمیہ اصفہان کے سربراہ نے بیان کیا : آئمہ اطہار علیہم السلام کے زمانہ میں جبر و سختی کا ماحول تھا اور اس زمانہ میں شعرا و خطباء کے ساتھ بہت خطرہ ہوا کرتا تھا لیکن امام رضا علیہ السلام کے زمانہ میں یہ مشکلات نہیں پائی جاتی تھیں ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : شیعت کی بقا اسی مجالس و محافل سے ہے کیونکہ ایسے مجالس و محافل میں اہل بیت علیہم السلام کی تعلمیات بیان کی جاتی ہے اور بہت زیادہ لوگ اس کے ذریعہ گمراہی سے نجات پیدا کرتے ہیں ۔

حضرت آیت الله مظاهری نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے امام رضا علیہ السلام کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اگر شیعوں کے سر سے امام زمانہ (عج) کی عنایت ہٹا دی جائے تو اسلام کے دشمن شیعہ مکتب کی کوئی چیز باقی نہیں رکھے نگے ۔

حوزہ علمیہ اصفہان میں اخلاق کے استاد نے انتظار کے زمانہ کی خصوصیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امام زمانہ (عج) کی حکومت میں پوری دنیا میں عدل و انصاف قائم رہے گا ، ہم لوگ امید کرتے ہیں کہ ہم لوگ بھی اس زمانہ میں موجود رہیں ۔ 

انہوں نے اپنی تقریر کے اختمامی مراحل میں قم کے لوگوں کی ولایت مداری توجہات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : قم شہر میں کبھی بھی شیعوں کے علاوہ کوئی دوسرے مذہب کا وجود نہیں تھا کیونکہ اس شہر کے لوگ اہل بہت علیہم السلام سے بہت محبت کرتے ہیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬