‫‫کیٹیگری‬ :
01 September 2015 - 14:16
News ID: 8416
فونت
رسا نیوز ایجنسی کی طرف سے خاص رپورٹ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ آذربائجان جمہوری میں حضرت آیت الله نوری همدانی کے پہلے دن کے سفر میں مرجع تقلید نے بی بی حکیمہ کے روضہ مبارک کی زیارت کی اور اس کے بعد قفقاز کے علاقہ کی مسجد کا دورہ کیا اور اپنے اقامت گاہ پر اس اسلامی ملک کے دینی مشہور شخصیات سے ملاقات کی ۔
آيت الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے جمہوری آذربائجان کے اپنے سفر کے پہلے روز امام موسی کاظم علیہ السلام کی دختر بی بی حکیمہ کے روضہ مبارک کی زیارت کی ۔

مرجع تقلید اس معنوی و دوستانہ ماحول جس میں استقبال کے لئے کثیر تعداد میں مومنین حاضر ہوئے تھے بی بی حکیمیہ کے زائروں و خادمین حرم سے ملاقات و گفت و کی ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس روحانی ملاقات کے بعد قفقاز علاقے کی سب سے بڑی مسجد کا دورہ کیا اور انہوں نے اس دورہ میں شیعوں کی ایک جماعت سے مساجد تعمیر کرنے کے آثار و برکات کی وضاحت کی ۔

مرجع تقلید نے بیان کیا : پوری تاریخ میں مسجد سیاسی و ثقافتی و سماجی و اقتصادی فیصلہ کے لئے بہت ہی اہم جگہ رہی ہے اور حضرت رسول اکرم (ص) و ائمه طاهرین (ع) بھی مساجد پر خاص نظر رکھتے تھے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی اس پروگرام کے بعد آذربائجان کے شہدا کی مقام و منزلت کے سلسلہ میں احترام انجام دیا ۔

اسی طرح حضرت آیت الله نوری همدانی کے پہلے روز کے سفر میں جمہوریہ آذربائجان ملک کے مشہور دینی شخصیات جس میں اس ملک کے بزرگ دینی شخصیت شیخ الاسلام پاشا زاده بھی حضرت آیت الله نوری همدانی کے قیام گاہ پر ان مرجع تقلید سے ملاقات کی ۔

جمهوری آذربایجان کی دینی شخصیت نے حضرت آیت الله نوری همدانی کی طرف سے اس ملک کے لئے سفر کے اقدام کو قابل تعریف و تحسین جانا ۔

قابل ذکر ہے جمهوری آذربایجان میں مرجع تقلید کا سفر پانچ روز کا ہوگا ؛ اس سفر میں مختلف پروگرام اجرا کیا جاے گا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬