رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق النجباء مقاومت گروہ کے جنرل سیکریٹری حجت الاسلام آقای شیخ اکرم کعبی اور حجت الاسلام آقای شیخ جابر نے حضرت آیت الله صافی گلپایگانی کے گھر حاضر ہوئے اور ان سے ملاقات و گفت و گو کی ۔
حضرت آیت الله صافی گلپائیگانی نے اس ملاقات کے سلسلہ میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے النجبا مقاومت گروہ اور دوسرے مقاومتی گروہ کی تکفیروں سے مقابلہ میں کامیابی کو قابل تحسین و تعریف جانا اور فرمایا : حضرت ولی عصر عجل الله تعالی فرجه الشریف سے مجاہدت کے میدان میں اور دین مبین اسلام اور اهل البیت علیهم السلام کے روضہ کے دفاع کے لئے توفیقات میں اضافہ کی دعا کرتا ہوں ۔
حوزہ علمیہ قم کے مشہور مرجع تقلید نے اپنے بیانات کے دوسرے حصہ میں اظہار کیا : تکفیری تحریک کے مقابلہ میں مسلمانوں کی کامیابی حق کی باطل پر کامیابی ہے اور سب لوگوں کو چاہیئے کہ اسلام کے پرچم کے تحت اس آسمانی دین و قانون کا دفاع کرے ۔
انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ تمام اسلامی مقاومت گروہ کے درمیان اتحاد کی حفاظت ضروری و لازمی ہے وضاحت کی : کاش مجاہدوں کے ساتھ ہوتے اور شہادت کی توفیق ہمارے نصیب ہوتی ۔ اس وقت بھی تمام مجاہدوں کے لئے دعا کرتا ہوں اور تمام مقاومت گروہ کے لئے خداوند عالم سے نصرت و کامیابی طلب کرتا ہوں ۔
اس ملاقات کے ابتدا میں عراق و شام کی موجودہ صورت حال اور تکفیریوں کے مقابلہ میں اسلامی مقاومت کی کامیابی کی رپورٹ پیش کی گئی ۔