‫‫کیٹیگری‬ :
12 September 2015 - 16:51
News ID: 8443
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مسجد الحرام کے حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی : کون سے عقل سلیم اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ مسجد الحرام میں جب لاکھوں کی تعداد میں لوگ حج کے لئے آتے ہیں اس وقت کرین وہاں ہو کہ ایک طوفان اس کے گرنے کا سبب بنے جس کی وجہ سے ۲۹۰ لوگ زخمی و جان بحق ہوں ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے فقہ کے درس خارج میں کرین کے حادثہ کو ہولناک بتاتے ہوئے کہ جس میں 290 مسجد الحرام کے زائر زخمی و جان بحق ہوئے ہیں اس حادثہ پر تعزیت پیش کی ہے اور اس حادثہ میں ہوئے شہیدوں کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ پرھی ہے ۔

مرجع تقلید نے اس بیان کے ساتھ کہ یہ حادثہ اس بات کی علامت ہے کہ آل سعود حرمین و شرفین کے انتظامات کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں اور سعودی حکام کی طرف سے بے تدبیری پر تنقید کرتے ہوئے وضاحت کی : کون سے عقل سلیم اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ مسجد الحرام میں جب لاکھوں کی تعداد میں لوگ حج کے لئے آتے ہیں اس وقت کرین وہاں ہو کہ ایک طوفان اس کے گرنے کا سبب بنے جس کی وجہ سے 290 لوگ زخمی و جان بحق ہوں ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس تاکید کے ساتھ کہ معمولی تعمیرات میں بھی کرین کے کنارے خطرے کا نشان لگایا جاتا ہے تا کہ اس جگہ کے گذرنے والے احتیاط سے کام لیں سعودی عرب کے حکام سے خطاب ہو کر وضاحت کی : وہ جگہ جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ آ رہے ہیں وہاں نہ ایک کرین بلکہ کئی کرین رکھا گیا ہے بغیر اس کے کہ کچھ سلامتی امور پر توجہ دی جائے لوگوں کے جان کو خطرہ میں ڈال دیا گیا ہے ۔ 

انہوں نے وضاحت کی : کم سے کم ایک مہینہ کے لئے ان چیزوں کو ہٹا دیا جاتا اور دوبارہ اس کو اس جگہ لگا دیتے؛ یہ کون سا عقل و مینیجمینٹ ہے ؟ مسجد الحرام امن کا حرم ہے اور کسی بے تدبیری کی وجہ سے اس قدر حاجی کی شہادت و زخمی نہیں ہونا چاہیئے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس سلسلہ میں سعودی حکام کی طرف سے بنائے گئے بہانہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : کہتے ہیں کہ طوفان تھا ؛ حالانکہ ان کے اس بہانہ پر کہا جا سکتا ہے کہ آپ لوگوں کو پہلے سے طوفان کا احتمال دینا چاہیئے اور اس سے بچنے کے لئے کوئی تدبیر انجام دینی چاہیئے ، ہر شخص جب کوئی عمارت کی تعمیر کرتا ہے تو خطرہ کا احتمال دیتا ہے اور اس کے لئے خطرہ کا بورڈ لگایا جاتا ہے ، یہ حادثہ عدم علم کی دلیل ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬