رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کے رپورٹ کے مطابق انقلاب کے ساتھی و امام خمینی (رح) کے شاگرد و قائد انقلاب اسلامی کے یار و وفادار حضرت آیت الله حاج شیخ ابوالقاسم خزعلی کے جنازہ کی نماز کل صبح بروز جمعرات 17 ستمبر 10 بجے صبح تہران یونیورسیٹی میں ادا کی جائے گی اس کے بعد ان کے جنازہ کی تشییع تہران یونیورسیٹی کے اصلی گیٹ کی طرف سے میدان انقلاب کی طرف وفادار و قدر شناس عوام کے ہاتھوں انجام دیا جائے گا ۔
اس بزرگ عالم دین کے جنازہ کو تشییع کے بعد مشہد مقدس لے جایا جائے گا اور وہاں ثامن الحجج حضرت علی بن موسی الرضا (ع) کے روضہ مبارک میں دفن کیا جائے گا ۔
قابل ذکر ہے ابوالقاسم خزعلی سن 1925 میں ایران کے شہر بروجرد میں پیدا ہوئے اور دس سال کی عمر تک وہ اپنے آبائی وطن میں ہی رہے اس کے بعد اپنے والد غلام رضا اور ماں ربابہ اور اپنے جد مرحوم حاج عبدالکریم اور بعض رشتہ دار کے ساتھ مشہد کے لئے ہجرت اختیار کی ۔ کچھ عرصہ کے بعد ان کے رشتہ دار اپنے آبائی وطن واپش چلے گئے مگر خز علی مرحوم اپنے والدین کے ساتھ مشہد ہی میں سکومت اختیار کی ۔
آیت اللہ خزعلی نے ایران کے بنیادی آئین کی تدوین کے رکن ، گارڈین کونسل کے رکن ، غدیر بین الاقوامی ادارے کے سربراہ اور خبرگان کونسل کے رکن کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دیتے رہے ہیں ۔