‫‫کیٹیگری‬ :
20 September 2015 - 23:51
News ID: 8467
فونت
قائد انقلاب اسلامی :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد انقلاب اسلامی نے کہا : 'جانباز' مقدس دفاع کے وقت ملت ایران کے عظیم امتحان کے حالات کا آئینہ ہیں ۔
قائد انقلاب اسلامي


رسا نیوز ایجنسی کا قائد انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے منقول رپورٹ کے مطابق آٹھ سالہ مقدس دفاع کی یاد میں منائے جانے والے ہفتہ دفاع مقدس کے موقع پر زمانہ جنگ میں زخمی ہوکر جسمانی طور پر معذور ہو جانے والے سپاہیوں نے قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی یہ ملاقات بڑی پرتپاک اور شفقت آمیز تھی۔ ڈھائی گھنٹے تک رہبر انقلاب اسلامی 'جانباز' کہے جانے والے ان فوجیوں سے گفتگو کرتے رہے۔ ملاقات کے وقت 'جانبازوں' کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔

قائد انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں 'جانبازوں' کی جسمانی تکالیف اور مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تکلیفوں کی وجہ سے ان سپاہیوں کا اجر مسلسل بڑھتا رہے گا۔

آپ نے فرمایا کہ 'جانباز' مقدس دفاع کے دوران ملت ایران کے عظیم امتحان کے حالات کی تصویر اور آئینہ ہیں اور معاشرے میں ان کا وجود در حقیقت اپنے آپ میں تاریخی، معرفت بخش اور سیاسی و بین الاقوامی حقائق کا عکاس ہے۔

قائد انقلاب اسلامی نے زور دیکر کہا کہ 'جانباز' ایک طرف ان طاقتوں کے جرائم کا منہ بولتا ثبوت ہیں جنھوں نے صدام کی حمایت کی اور دوسری جانب عظیم قائد امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اور اس انقلاب کی عظمت کو ظاہر کرتے ہیں جس کے دامن میں ایسے بلند مرتبہ افراد کو تربیت ملی اور وہ جنگ کے محاذوں کی جانب چل پڑے۔

قائد انقلاب اسلامی نے 'جانبازوں' کی بیویوں کے صبر اور 'جانبازوں' کی خدمت کی سختیوں پر ان کے تحمل کو بھی حقیقی ایثار، ایک جہاد اور رزمیہ عمل قرار دیا اور 'جانبازوں' کے بیوی بچوں اور رشتہ داروں کو اس عظیم روحانی ثروت کی حفاظت و نگہداشت کی سفارش کی۔

رہبر انقلاب اسلامی کے خطاب سے پہلے شہید فاؤنڈیشن کے سربراہ اور ولی امر مسلمین کے نمائندے حجت الاسلام و المسلمین شہیدی محلاتی نے شہدا کے اہل خانہ اور دفاع وطن میں جان کی بازی لگا دینے والے سپاہیوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کی رپورٹ پیش کی۔

اس موقع پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل جعفری نے 'جانبازوں' کی قدردانی کے لئے منعقدہ دوسری قومی کانفرنس کے بارے میں بریفنگ دی اور کہا کہ جن سپاہیوں کے گلے میں 'جانبازی' کا تمغہ آویزاں ہے وہ اسلامی انقلاب اور اس کے ثمرات کی حفاطت و پاسبانی کی ذمہ داری سے کبھی بھی خود کو فارغ تصور نہ کریں، بلکہ مختلف میدانوں میں موجود رہ کر عزم راسخ کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬