‫‫کیٹیگری‬ :
21 September 2015 - 16:08
News ID: 8468
فونت
آیت الله مکارم نے مسجد الاقصی کے سلسلہ میں اسرائیل کی شیطانی سازش پر خبردار کیا ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے صہیونی اسرائیل حکومت کی طرف سے مسجد الاقصی پر وحشیانہ حملہ کی رد عمل میں اپنے ایک بیانیہ میں تاکید کی ہے : تمام مسلمان ، علماء اسلام اور مفکرین اور با غیرت و بہادر جوان اپنی ذمہ داری پر عمل کریں اور جس طرح بھی اور جس وسائل سے بھی ممکن ہو فلسطین کے جوانوں کی مدد کریں ۔
آيت الله مکارم


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم کے مشہور و معروف استاد و مرجع تقلید عظام  حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی نے صہیونی اسرائیل حکومت کی طرف سے مسجد الاقصی پر وحشیانہ حملہ کی رد عمل میں اپنا ایک بیانیہ جاری کیا ہے ۔
مرجع تقلید کی طرف سے رسا نیوز ایجنسی کو موصول بیانیہ کا متن مندرجہ ذیل ہے :
 
بسم الله الرحمن الرحیم

اسرائیل کی طرف سے مسجد الاقصی میں مسلمانوں و یھودیوں کے درمیاں زمان و مکان کی تقسیم کی شیطانی منصوبے اور نمازیوں کے ساتھ وحشیانہ رویہ و حملہ ایک بے سابقہ آفت میں تبدیل ہو چکا ہے ۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ فلسطین کے غیور مسلمانوں نے قصد کیا ہے کہ اپنی جان کی آخری دم تک مقابلہ کرے نگے اور اس ظلم کو انجام نہیں ہونے دینگے ۔ ان میں سے بعض مجروح ہو گئے ہیں اور ان میں سے بعض کو وحشیانہ طریقے سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔

دنیا کے تمام مسلمانوں کی ذمہ دای یہ ہے کہ اس ذلت کو اپنے لئے قبول نہ کریں اور اجازت نہ دین کہ صہیونیست مسلمانوں کے قبلہ اول کو غصب کرے اور فلسطین کے مسلمان کو تنہا نہ چھوڑیں ۔

حالانکہ بعض بین الاقوامی سینٹر اور اسلامی ممالک نے صہیونیستوں کے اس کارنامہ کی مذمت کی ہے لیکن اس وقت صرف مذمت کافی نہیں ہے ۔

سب مسلمان ، علماء و مفکرین و سیاستمدار اور بہادر جوان ہر شخص کو چاہیئے کہ اپنی ذمہ داری کو پوری کریں اور جس طرح و جس وسیلہ سے ممکن ہو فلسطین کے جوانوں کی مدد کریں اور اس آفت کا مقابلہ کریں ۔

مسلمانوں کو چاہیئے کہ اپنے واقعی دشمن کو اچھی طرح پہچانیں اور کسی بھی صورت میں اس کے ہاتھ میں اپنا ہاتھ نہ دیں اور جان لیں کہ یہ دشمن صرف فلسطین و اسلامی ایران قوم کا دشمن نہیں ہیں بلکہ جب بھی وہ اسلام کے دشمن قوت و صلاحیت پیدا کرے گا تمام اسلامی ممالک پر قبضہ کرے گا اور مسلمانوں کے تمام مقدسات کو برباد کر دے گا ۔

اس درد ناک ظلم و بربریت کے سامنے صہیونیستوں کے حامیوں کی خاموشی قابل تعجب نہیں ہے ۔ وہ لوگ اس جعلی حکومت کو اسلامی ممالک کے قلب میں مسلمانوں کو کمزور کرنے اور اس کے خزانہ کو تباہ کرنے کے لئے جگہ دے رکھی ہے اور یقینا وی اس کے جنایت کی حمایت کرتے ہیں ۔

خداوند عالم سے دعا گو ہوں کہ تمام اسلامی ممالک اور اسلامی ممالک کے حکام بیدار ہوں اور اس حساس حالات میں اپنی ذمہ داری پر اچھی طرح عمل کریں ۔


والسلام على من التبع الهدی

2015/09/21
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬