‫‫کیٹیگری‬ :
26 September 2015 - 14:52
News ID: 8482
فونت
مِنٰی میں سیکڑوں ایرانی حاجیوں کے جاں بحق ہونے پر؛
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمہوریہ ایران کے اٹارنی جنرل نے مِنٰی میں سیکڑوں ایرانی حاجیوں کے جاں بحق ہونے پر شدید رد عمل کا اظھار کرتے ہوئے کہا: عالمی عدالتوں میں آل سعود کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد ابراہيم رئيسي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے اٹارنی جنرل حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی نے مِنٰی میں سیکڑوں ایرانی حاجیوں کے جاں بحق ہونے پر شدید رد عمل کا اظھار کیا ۔


انہوں نے سانحہ منی کو آل سعود کی نااہلی اور بدانتظامی سے تعبیر کیا اور کہا: یہ ایک ایسا سانحہ ہے جس کو پہلے مد نظر رکھ کر اس کی روک تھام کی جا سکتی ہے۔


حجت الاسلام و المسلمین سید ابراہیم رئیسی نے یہ کہتے ہوئے کہ حجاج پر راستے کو جان بوجھ کر بند کیا جانا اس سانحہ کا سبب ہے کہا: حجاج کرام پر ظلم روا رکھنے کی بنا پر آل سعود کےخلاف بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ چلایا جائے گا ۔


واضح رہے کہ گزشتہ جمعرات کے دن سعودی عرب کے اہلکاروں نے رمی جمرات کے لئے جانے والے حجاج کرام کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر اچانک راستے بند کر دیۓ جس کی وجہ سے حجاج آپس میں ٹکرا گئے اور بھگڈر مچ گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک ہزار سے زیادہ حاجی جاں بحق ہوگئے۔ اس سے قبل گیارہ ستمبر کو بھی مسجدالحرام میں ایک کرین گرنے کے نتیجے میں کم از کم ایک سو سات حجاج جاں بحق اور دو سو اڑتیس زخمی ہوگئے تھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬