‫‫کیٹیگری‬ :
21 January 2016 - 14:46
News ID: 8975
فونت
آیت الله نوری همدانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله نوری همدانی نے سبھی لوگوں کو انتخابی مسائل میں قانون کا احترام کرنے کی دعوت کی اور مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کی طرف اشدارہ کرتے ہوئے سربراہان مملکت کو سامراج کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله حسین نوری همدانی مرجع تقلید نے ایران کے مقدس شہر قم کے مسجد اعظم میں منعقدہ اپنے فقہ کے درس خارج میں مشترکہ جامع ایکشن پلان پر عمل درآمد کی طرف اشدارہ کرتے ہوئے سربراہان مملکت کو ان دوران سامراج کی سازشوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت کی تاکید کی ہے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے تاکید کی : ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے بعد قائد انقلاب اسلامی نے جیسا کہ تاکید کی ہے اس سلسلہ میں  ملک کے حکام کو ہوشیار اور بیدار رہنا چاہیئے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : حالیہ ایام میں ایسے واقعہ رونما ہوئے ہیں جس سے واضح ہو گیا ہے کہ امریکا مختلف بہانہ سے اپنے وعدے و معاہدے کو توڑتا رہا ہے ۔

مرجع تقلید نے بیان کیا : امریکی ممکنہ طور پر کچھ دنوں اور کچھ ہفتے کے بعد دوسرے موارد جیسے انسانی حقوق کو بیان کرے نگے ، اسی بنا پر ہمارے حکام کو چاہیئے کہ پہلے سے زیادہ ہوشیار رہیں اور بہت ہی احتیاط سے کام لیں تا کہ خدا نہ کرے قوم کا حق پایمال ہو سکے ۔                                                                           

حضرت آیت الله نوری همدانی نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں پہلے سے بھی زیادہ ملک میں اتحاد کی حفاظت و مضبوطی کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : آج وہ دن ہے کہ ہم سب لوگوں کو چاہیئے کہ ملک کی ترقی و مضبوطی کے لئے اتحاد و ہمدلی و یکجہتی کی حفاظت میں کوشاں رہیں ۔

انہوں نے انتخابی مسائل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تمام لوگوں سے قانون کا احترام کرنے نصیحت کی ہے اور بیان کیا : سب لوگوں کو انتخابات کے تمام مراحل میں قانون کی پیروی کرنا چاہیئے اور قانون کے فیصلہ کو آخری فیصلہ سمجھیں ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے انتخابات میں وسیع پیمانہ میں لوگوں کی شرکت کو ایک اہم امر جانا ہے اور تاکید کی : سب لوگ انتخابات میں وسیع پیمانہ پر جوش و خروش کے ساتھ شرکت کریں اور اپنی قومی اتحاد دنیا والوں کے سامنے پیش کریں ۔

انہوں نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں قرآن کریم کی آیت سے استناد کرتے ہوئے خود کو بڑا جاننا ، دوسرے قوم کو حقیر سمجھنا اور دوسرے ممالک کے اثاث کو لوٹنا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی سامراجیت کی علامت میں سے جانتے ہوئے امریکا کو سامراجیت کا مکمل مصداق جانا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬