26 May 2018 - 19:16
حجت الاسلام والمسلمین فرحزاد:
اسلامی معاشرہ نے خمس و زکات کی ادائیگی پر توجہ کی ہوتی تو آج کوئی فقیر نہ ہوتا
سرزمین ایران کے مشھور شیعہ عالم دین نے یہ کہتے ہوئے کہ حضرت خدیجہ سلام الله علیھا رسول اسلام (ص) کی حقیقی حامی اور آپ کی پشت و پناہ تھیں کہا: حضرت خدیجہ (س) کی وفات کے بعد خداوند متعال نے جبرئیل کے ذریعہ رسول اسلام (ص) کو مکہ سے مدینہ کی جانب ھجرت کا حکم دیا کیوں کہ حضرت ابوطالب (س) اور حضرت خدیجہ (س) کے انتقال کے بعد مکہ میں ان کوئی حامی ، یاور و مددگار نہ بچا تھا ۔