‫‫کیٹیگری‬ :
25 May 2018 - 14:25
News ID: 436044
فونت
اہل سنت عالم دین:
اجتماع سے خطاب میں ٹی ایل وائی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ رسول اللہ(ص) کی رفیقہ حیات ہونے کے لحاظ سے آپ کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے، اہلبیت رسول(ص) میں آپ ایک منفرد مقام کی حامل ہیں، آپ کے بہترین مشورے اور دل جوئی قدم قدم پر رسول اللہ(ص) کیلئے معاون ثابت ہوئی، دختران اسلام آپ کے نقش قدم پر چل کر تعمیر ملّت کیلئے بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں، تحفظِ ناموس رسالت کی خاطر آپ کا کردار ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔
ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تحریک لبیک یا رسول اللہ(ص) اور تحریک لبیک اسلام کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے  ام المؤمنین حضرت سیدہ خدیجہ الکبری (س) کے یوم وصال کی مناسبت سے ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا سیدہ خدیجہ الکبری (س) نے تبلیغ اسلام کے پہلے محاذ پر حق کا پرچم بلند کیا، کروڑوں سینوں کو منور کرنیوالی تعلیمات کو پھیلانے میں آپ کا بنیادی کردار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اُم المؤمنین حضرت خدیجة الکبریٰ (س) کے ملّت اسلامیہ پر احسانات کبھی فراموش نہیں کیے جا سکتے، نزول وحی کے بعد پیغمبر اسلام(ص) کیساتھ اظہار حق کی خاطر جس کے قدم اُٹھے وہ آپ(س) ہی عظیم خاتون ہیں، آپ نے مشکلات و مصائب میں رسول اکرم(ص) کا ثابت قدمی سے ساتھ دیا، دین اسلام کی سر بلندی کیلئے آپ نے صرف اپنا مال ہی خرچ نہیں کیا بلکہ اپنی جان تک کی بھی پرواہ نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ رسول اللہ(ص) کی رفیقہ حیات ہونے کے لحاظ سے آپ کا مقام و مرتبہ بہت بلند ہے، اہلبیت رسول(ص)  میں آپ ایک منفرد مقام کی حامل ہیں، آپ کے بہترین مشورے اور دل جوئی قدم قدم پر رسول اللہ(ص) کیلئے معاون ثابت ہوئی، دختران اسلام آپ کے نقش قدم پر چل کر تعمیر ملّت کیلئے بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں، تحفظِ ناموس رسالت کی خاطر آپ کا کردار ہم سب کیلئے مشعل راہ ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬