26 May 2018 - 14:21
News ID: 436049
فونت
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ماہ صیام کے احترام میں پشاورکے سنیما مالکان نے ایک ماہ کیلئے سنیما بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یکم رمضان سے ہی سنیما بند کردیئے ہیں۔
سنیما ہال

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رمضان المبارک کے احترام میں پشاور کے تمام سنیما گھر بند کر دیئے گئے جبکہ پشاور کے علاقہ نشتر آباد میں سی ڈی کی دکانوں سے دکانداروں نے رمضان کے احترام میں پوسٹر ہٹا دیئے جبکہ مسافر گاڑیوں میں گانوں کی بجائے تلاوت سنائی جارہی ہے۔

گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ماہ صیام کے احترام میں پشاور کے سنیما مالکان نے ایک ماہ کیلئے سنیما بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یکم رمضان سے ہی سنیما بند کردیئے ہیں۔

دوسری جانب پشاور کی سب سے بڑی سی ڈی مارکیٹ نشتر آباد میں دکانداروں نے دکانوں سے پوسٹر ہٹا دیئے ہیں جبکہ پشاور سمیت مختلف اضلاع اور شہروں کو جانے والی مسافر گاڑیوں میں گانوں کی بجائے تلاوت لگائی جارہی ہے۔ دوسری جانب شہریوں نے مذکورہ اقدامات پر اطمیان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ رمضان المبارک کے علاوہ عام دنوں میں بھی مسافر گاڑیوں میں تلاوت لگائی جائے تاکہ دنیا سمیت آخرت کے سفر میں آسانی ہو۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬