فرانس کی وزارت خارجہ:
فرانس کی وزارت خارجہ نے ایران کے ایٹمی معاہدے میں باقی رہنے کےبارے میں رہبرانقلاب اسلامی کی پیش کردہ سات شرائط پر ردعمل ظاہر کیا ہے
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایگنس ونڈر مال نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ہم ایران کے سپریم لیڈر کے بیانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے فرانسیسی وزیر خارجہ جان ایو لے دریان کے بیان کے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جیسا وزیر خارجہ نے کہا ہے ایٹمی معاہدہ مردہ نہیں ہے۔
[انہوں نے کہا کہ چند روز قبل یورپی یونین نے ایران کے ساتھ تعاون کرنے والی کمپنیوں کو لازمی ضمانت فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایٹمی معاہدے سے نہیں نکلے ہیں اور اس کی پابندی کرنا چاہیے۔قابل ذکر ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز اعلی ایرانی حکام کے ساتھ ملاقات میں جامع ایٹمی معاہدے میں ایران کے باقی رہنے کے لیے سات شرائط کا تعین کیا تھا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے