‫‫کیٹیگری‬ :
17 February 2018 - 10:35
News ID: 435058
فونت
کرپشن مقدمات کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
نیتن یاہو

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ہزاروں افراد غاصب صیہونی وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے اور نیتن ہاہو  کو بددیانت قرار دیتے ہوئے’ کرائم منسٹر‘  گھر جاؤ کے نعرے لگاتے رہے۔

مظاہرین نے بنیامین نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کے مطالبے کے حوالے سے دستخطی مہم میں بھی  شرکت کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ بدعنوان وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے تک تحریک جاری رکھیں گے اور مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اوراس وقت تک جدو جہد جاری رکھیں گے جب تک بد عنوان وزیراعظم عہدہ نہیں چھوڑ دیتے۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل  اسرائیلی پولیس نے بنیامین نیتن یاہو پر رشوت خوری اور عہدے کا ناجائز استعمال کرنے پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست کی ہے۔ پولیس نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہاکہ وزیراعظم نہ صرف قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مرتکب پائے گئے ہیں بلکہ انہوں نے اپنے منصب کو ذاتی فوائد حاصل کرنے کا ذریعہ بھی بنایا۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬