15 February 2018 - 15:12
News ID: 435041
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ عراق کے تعمیرنو عمل کے میں بھرپور انداز سے حصہ لے کر انتہاپسندوں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع نہ دے۔
عراق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ عراق کے تعمیرنو عمل کے میں بھرپور انداز سے حصہ لے کر انتہاپسندوں کو دوبارہ سر اٹھانے کا موقع نہ دے۔

یہ بات کویت کی میزبانی میں عراق کی تعمیرنو کے حوالے سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شریک اعلی سطح ایرانی وفد کی جانب سے ایک بیان میں کہی۔

اس کانفرنس میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور عراقی وزیراعظم حیدر العبادی سمیت دنیا کے مختلف ممالک کے اعلی رہنما اور وزرا شریک تھے۔

ایرانی وفد نے کہا کہ ایران ماضی کی طرح عراق کی تعمیرنو میں بھرپور شراکت دار بنے گا اور ہماری نظر میں عالمی برادری کی اس عمل میں شراکت داری انتہاپسند عناصر کے مکمل خاتمے کے لئے موثر سرمایہ ہے۔

ایرانی وفد نے مزید کہا کہ دنیا عراق کی تعمیرنو عمل میں حصہ لینا دہشتگردوں کے خلاف بھاری جنگ میں عراقی قوم اور حکومت کی قربانیوں اور این تھک کوششوں کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

وفد کی جانب سے کہا گیا کہ 2003 میں عراق کی تعمیرنو کے حوالے سے ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں ہونے والی کانفرنس میں بھی ایران نے حصہ لیا تھا اور ہم نے عراق کے لئے تیل و گیس کے شعبوں میں خدمات فراہم کرنے کے وعدوں پر عمل کیا اور اب بھی عراق کی تعمیرنو کے لئے تعاون پر آمادہ ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے اس عالمی کانفرنس کے موقع پر کویتی امیر، کویتی ہم منصب، عراقی وزیراعظم اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔/۹۸۹/ف۹۷۸/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬