12 February 2018 - 08:51
News ID: 434995
فونت
عصائب اهل الحق عراق کے سربراہ :
عصائب اهل الحق عراق کے سربراہ نے بیان کیا : عراق کی فوج قدرت و شجاعت کے اعتبار سے خطے میں پہلے مقام پر ہے اس وجہ سے امریکی فوج کی ضرورت نہیں ہے ۔
حجت الاسلام شیخ قیس الخزعلی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عصائب اهل الحق عراق کے سربراہ حجت الاسلام شیخ قیس الخزعلی نے شام کی فوج کے ہاتھوں صیہونی حکومت کی F16 جنگی جہاز کی تباہی کے رد عمل میں بیان کیا : اس جنگی جہاز کی تباہی سبب بنی ہے کہ صیہونی حکومت کے محاسبات بدل جائے ۔

انہوں نے وضاحت کی : جنگی جہاز کا شام کے ہاتھوں تباہی کا معنی یہ ہے کہ صیہونی حکومت کی قدرت ختم ہو چکی ہے اور فضائی میدان میں اب وہ کمزرو ہو چکا ہے ۔

عصائب اهل الحق عراق کے سربراہ نے اسی طرح «الفرات الاوسط» عشائر کی دوسری کانفرنس جو کربلا میں منعقد ہوئی ہے اس میں بیان کیا : ہم لوگوں کو دوست اور دشمن کے درمیان فرق کا قائل ہونا چاہیئے کہ کون دوستی کے قابل ہے یا کون دشمن ہے جس سے دوستی نہیں کی جا سکتی ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کہا : بعض ممالک نے عربوں ڈالر مالی اور لجیسٹیک مدد داعش دہشت گرد تحریک کو کی ہے ۔  

حجت الاسلام الخزعلی نے وضاحت کی : امریکا داعش کے خلاف فوجی آپریشن میں حصہ نہیں لیتا تھا بلکہ جب اربیل میں خطرے کا احساس کیا یا داعش محاذ کو نشانہ بنایا جاتا تھا تو غلطی کی آڑ میں گناہ عوام کو اپنا نشانہ بناتا تھا کہ آخری مرتبہ یہ حادثہ «البغدادی» علاقہ میں رونما ہوا تھا ۔

انہوں نے بیان کیا : عراق کی فضائی فوج کے پاس F16 جنگی جہاز ہے تو پھر امریکی جنگی جہاز کی کیا ضرورت ہونی چاہیئے ؟ عراق کی فضائی فوج قدرت کے حساب سے شجاعت اور جرات کے لحاظ سے خطے میں اول مقام پر ہے پھر امریکا کے آپاچی ہیلی کاپٹر کی کیا ضرورت ہے ؟

قابل ذکر ہے کہ شام کی فضائی دفاع نے گذشتہ روز صیہونی حکومت کی ایک اف 16 جنگی جہاز کو شام کی سرزمین پر حملہ کرنے کے وقت اپنا نشانہ بنایا اور مار گرایا تھا ۔

شام کے فضاعی دفاع کی طرف سے جنگی جہاز کے تباہ ہونے کے بعد اسرائیل نے شام کی سرزمین کے ۱۲ نکتہ کو اپنا نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا کہ جس میں آٹھ نشانہ شام اور چار ایرانی پر تھا ۔

حالانکہ صیہونی حکومت کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کا ارادہ نہیں رکھتے ہیں اور ان کے نظر سے آپریش تمام ہو چکا ہے ۔/۹۸۹/ف۹۷۴/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬