ڈاکٹر علی اکبر ولایتی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير خارجہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی مشیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور شام میں ایران کی موجودگی وہاں کی حکومتوں کی درخواست پر ہے۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق وزير خارجہ اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق اور شام میں ایران کی موجودگی وہاں کی حکومتوں کی درخواست پر ہے اور ایران کی عراق اور شام میں موجودگی بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے لہذا عراق اور شام سے ان ملکوں کو خارج ہونا چاہیے جو وہاں کی حکومتوں کی درخواست کے بغیر اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے وہاں موجود ہیں ۔
ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ پوری دنیا کا اس بات پر یقین ہے کہ امریکہ خطے میں دہشت گردی کے فروغ دے رہا ہے اور دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے ۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے