‫‫کیٹیگری‬ :
14 February 2018 - 13:44
News ID: 435033
فونت
پاکستان:
حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی کی زیرنگرانی مدرسہ خدیجہ کبری جیکب آباد میں طالبات کے لیے خصوصی اسلامی ،تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے ۔
قران کریم

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ خدیجہ کبری اور جامعہ مبلغات سکینہ بنت الحسین جیب آباد کے زیراہتمام معاشرے میں بڑھتے ہوئے نفسیاتی مسائل اور خاندان کودرپیش چیلنجزکے حوالے سے ایک اسلامی و قرآنی تربیتی ورکشاپ منعقد ہوگی جسمیں اسلامی شناسی،امام شناسی ، قرآن کلاسز، عصر حاضر کے مسایل اور دیگر اخلاقی موضوعات پر کلاسز منعقد ہوں گی۔

پچیس روزہ ورکشاپ کا آغاز بیس فروری سے ہوگا جسمیں میڈل،میٹرک اور انٹر پاس طالبات والدین کی اجازت سے شرکت کرسکتی ہیں جبکہ اختتام ورکشاپ پر امتحان ہوگا جسمیں کامیاب طالبات کو انعامات بھی دیے جائیں گے۔

ورکشاپ میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مقصود علی ڈومکی خصوصی لیکچردیں گے جبکہ ورکشاپ کا اہم مقصد جوانوں کی فکری اور اسلامی تربیت کرنا بتایا جاتا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬