‫‫کیٹیگری‬ :
16 February 2018 - 22:17
News ID: 435056
فونت
الازھر یونیورسٹی کے سربراہ محمد محرصاوی نے فساد سے مقابلے کی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فساد کے خاتمے کے لیے قرآن سے تمسک لازم ہے
الازھر مصر

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الازھر یونیورسٹی میں منعقدہ فساد کے خاتمے کے موضوع پر کانفرنس سے سے خطاب میں محرصاوی نے قرآنی آیات کا حوالہ پیش کیا ۔

انکا کہنا تھا کہ الازهر کی جانب سے معاشرے میں فساد کے خاتمے کے لیے خصوصی کمیٹی بنائی گیی ہے جو اس موضوع پر کام کرے گی۔

محرصاوی نے کہا کہ اس حوالے سے  قرآن و سنت فساد کے خاتمے کے لیے مفید ترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔

فساد کے خاتمے کے حوالے سے منعقدہ اس کانفرنس میں الازھر کے  عباس شومان اور معروف مفتی  شوقی علام سمیت شہر کے اعلی سیاسی، علمی اور عسکری حکام موجود تھے

قابل ذکر ہے کہ  الازهر یونیورسٹی سال ۹۷۰ سے ۹۷۲ کے درمیانی عرصے میں مصر کے  شهر «نصر» میں قایم کی گیی تھی. عالم اسلام میں اس مذہبی اور علمی مرکز کو  الزیتونة اور القرویین کے بعد قدیم ترین علمی مراکز میں شمار کیا جاتا ہے ۔/۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬