06 February 2018 - 12:59
News ID: 434920
فونت
جنرل محمد حسین باقری :
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے کہا کہ علاقائی ممالک باہمی طور پر خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
جنرل محمد حسین باقری

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ سے خطے میں امن کی توقع رکھنا حماقت ہے کیونکہ امریکہ خطے میں عدم استحکام پیدا کرکے اپنی فوجی موجود کا جواز بنا رہا ہے اگر خطے میں امن و استحکام پیدا ہوجائے تو امریکہ اپنی فوجیں نکالنے کے لئے مجبور ہوجائے گا۔

جنرل باقری نے کہا کہ علاقائی ممالک باہمی طور پر خطے میں امن و استحکام پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے جب دیکھا کہ عراق اور شام میں داعش کو شکست ہوگئی ہے اور عراقی و شامی عوام اور حکومتوں نےداعش کے قبضہ سے اپنی سرزمین آزاد کرالی ہے، تو امریکہ نے داعش کو افغانستان منتقل کردیا۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں امریکہ کی گھناؤنی سازشوں کا سلسلہ بڑے پیمانے پرجاری ہے اور ایرانی قوم ۲۲ بہمن کو متحد ہوکر امریکی سازشوں کے خلاف اور اسلامی نظام کی حمایت میں آواز بلند کرےگی۔/۹۸۹/ف۹۴۰/

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬