16 February 2018 - 20:30
News ID: 435052
فونت
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی:
انقلاب اسلامی ایران کی ۳۹ویں سالگرہ کے موقع پر حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔
حجت الاسلام حسن ظفر نقوی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی ایران کی 39ویں سالگرہ کے موقع پر حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں قونصل جنرل ایران مجید صادقی دولت آبادی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں علماء و طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےحجت الاسلام سید محمد ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک ایران نے عالم اسلام اور امت مسلمہ کے مفادات کو پیش نظر رکھا، پاکستان کا دیرینہ، مخلص ہمسایہ ہونے کے تقاضے پورے کیے، خطیر رقم سے گیس پائپ لائن ہماری دہلیز پر پہنچائی، قدرتی آفات، سیلاب و زلزلوں کے سانحات میں بڑھ چڑھ کر ہماری مدد کی، مسئلہ قدس اور فلسطینیوں کی بھرپُور حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کا مقابلہ کیا جس کی بنا پر امریکہ و اس کے زیر اثر بادشاہتیں ایران کی دشمن بن گئی ہیں، حکومت پاکستان، ایران اور خلیجی ریاستوں کے مابین دوریاں ختم کرنے کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے تاکہ دونوں ہمسایہ ملک اپنے مشترکہ دشمنوں کیخلاف باہمی تعاون سے کامیابی حاصل کریں۔

حجت الاسلام نقوی نے انقلاب و تبدیلی کے فرق کو بیان کرتے ہوئے کہا حقیقی انقلاب، فکری و شعوری آگاہی کے نتیجہ میں چلنے والی تحریک سے کامیاب ہوتے ہیں، کسی وقتی مسئلہ پر جذباتی احتجاجی نعروں، جلسے جلوسوں سے انقلاب تو دور کی بات ہے معمولی تبدیلی بھی ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب کیلئے مضبوط فکری بنیادیں لازم ہیں، ایک نسل کی تربیت کرنا پڑتی ہے، اس کے علاوہ انقلاب کے تقاضوں سے حد درجہ آگاہی، بے لوث، مخلص، نڈر قیادت بھی لازم ہے جو کسی بھی مصلحت و ذاتی مفاد کا لحاظ کئے بغیر ہدف و مشن کیلئے جان ہتھیلی پر رکھ کر جدوجہد کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی انقلاب کے قائدین نے انہی صفات کی وجہ سے عوام کا اعتماد حاصل کیا جس کے بعد قوم نے ان کے اشارے پر ہر قربانی دی اور انقلاب کامیابی سے ہمکنار ہوا، یہی جذبہ 39 سال سے کار فرما ہے اور بین الاقوامی سازشوں، جنگ، دہشتگردی کے باوجود اسلامی انقلاب اپنے کامیابی کے 39 سال مکمل کر چکا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬