‫‫کیٹیگری‬ :
02 July 2018 - 11:11
News ID: 436472
فونت
نُجَباء عراق کے جنرل سکریٹری:
حجت الاسلام والمسلمین شیخ اکرم الکعبی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بهار عربی ، استقامت کی مختلف میدانوں میں پیروزی کے بعد بہار استقامت میں بدل چکی ہے، میڈیا جنگ کے اہل کاروں سے درخواست کی کہ میڈیا کو دشمن کے انحصار اور قبضہ سے باہر نکالیں ۔
حجت الاسلام شیخ اکرم الکعبی

رسا نیوز ایجنسی کی عالمی سرویس کی رپورٹ کے مطابق، نُجَباء عراق کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام والمسلمین شیخ اکرم الکعبی نے « میڈیا جنگ » کی مرکزی ٹیم کے اراکین سے ملاقات میں استقامت کے بہادر اور نڈر رپورٹرز کی فداکاری کی تجلیل کی اور حاضرین کو نصیحتیں کی ۔

حجت ‌الاسلام والمسلمین اکرم الکعبی نے میڈیا کو پابند اور منحرف قسموں پر تقسیم کرتے ہوئے امریکن پیلٹ فارم پر موجود میڈیا کو حقیقت کا دشمن بتایا اور کہا کہ یہ لوگ میڈیا سے سوء استفادہ کرتے ہوئے واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کے خلاف جو کچھ بھی ہوتا ہے نشر نہیں کرتے ۔

انہوں نے مزید کہا: ہر وہ گروہ جو اقداروں اور اخلاقیات کے مقابل ہو ، قتل عام اور وحشت کی ترویج کرے وہ براہ راست یا بالواسطہ امریکا کے مورد حمایت قرار پاتا ہے ، جیسا کہ جبهۃ النصره جھوٹ ، تہمت اور حقیقت کو بدل پیش کرنے میں مشھور ہونے کے باوجود ان کے مورد حمایت ہے ۔

حجت الاسلام والمسلمین شیخ اکرم الکعبی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بهار عربی ، استقامت کی مختلف میدانوں میں پیروزی کے بعد بہار استقامت میں بدل چکی ہے میڈیا جنگ کے اہل کاروں سے درخواست کی کہ میڈیا کو دشمن کے انحصار اور قبضہ سے نکال لیں ۔

انہوں نے مزید کہا: امریکا کے ذریعہ داعش اور ان جیسے گروہوں کی تشکیل کا مقصد امریکا کے داخلی مشکلات پر پردہ ڈالنا ، دنیا میں دھشت گردی کو پھیلانا اور سرزمینوں کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا ہے ۔

نُجَباء عراق کے جنرل سکریٹری نے بیان کیا: امریکن نے آل‌ سعود کو انگریزوں کے ٹینکوں کی مدد سے جزیره العرب پر مسلط کیا اور اب «آل‌ سعود» کو اسلام کا نمائندہ معرفی کررہے ہیں تاکہ عرب اور اسلامی سرزمینوں میں وھابیت کی ترویج کرسکیں، نتیجہ میں اسلام کے دعویداروں کے ذریعہ اسلام کا چہرہ بگاڑ سکیں ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬