‫‫کیٹیگری‬ :
02 July 2018 - 08:24
News ID: 436462
فونت
شہادت کے موقع پر ؛
امام صادق علیہ السلام علمی بساط پھیلا کر اور حکومت سے وابستہ علماء سے ہٹ کر اسلامی فقہ اور معارف دیں اور تفسیر قرآن کے بیان کے ذریعہ عملاً اس حکومت کے خلاف مقابلہ کے لئے کھڑے تھے۔
حضرت امام جعفر صادق

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام صادق علیہ السلام اس ذریعہ سے ان تمام مذہبی مشینری اور سرکاری فقہاء کا، جو خلفاء کی حکومت کا ایک اہم ترین شعبہ شمار ہوتے تھے، راستہ روکتے اور حکومت کو اس کے مذہبی پہلو میں تہی دست بنا دیتے تھے۔

 امام صادق علیہ السلام کے زمانے میں حکومتی فقہاء کے مقابل فقہ جعفری فقط ایک سادہ دینی عقیدہ کا اختلاف نہیں تھی بلکہ وہ بیک وقت اپنے ساتھ دو مخالفانہ باتوں کی بھی حامل تھی: پہلی اور اہم ترین بات حکومت کے دینی شعور سے بے بہرہ ہونے اور لوگوں کے فکری امور کو حل کرنے میں اس کی ناتوانی کا اثبات تھا (یعنی درحقیقت منصبِ خلافت کے لئے ان کی عدم صلاحیت کو ثابت کرنا) اور دوسری بات سرکاری فقہ میں کی جانے والی تحریفات کو سامنے لانا تھی جس کی وجہ فقہی احکام کے بیان میں فقہاء کی مصلحت اندیشی اور حکمرانوں کی خواہش اور ان کے حکم کو پیش نظر رکھنا تھی۔

امام صادق علیہ السلامعلمی بساط پھیلا کر اور حکومت سے وابستہ علماء سے ہٹ کر اسلامی فقہ اور معارف دیں اور تفسیر قرآن کے بیان کے ذریعہ  عملاً اس حکومت کے خلاف مقابلہ کے لئے کھڑے تھے۔ امام صادق علیہ السلام اس ذریعہ سے ان تمام مذہبی مشینری اور سرکاری فقہاء کا، جو خلفاء کی حکومت کا ایک اہم ترین شعبہ شمار ہوتے تھے، راستہ روکتے اور حکومت کو اس کے مذہبی پہلو میں تہی دست بنا دیتے تھے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬