اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی میں نئے سربراہ کے لیے ہونے والے انتخاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزدہ امیدوار کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی میں نئے سربراہ کے لیے ہونے والے انتخاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزدہ امیدوار کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، 1951 کے بعد سے امریکہ کو دوسری مرتبہ ایجنسی کے اہم ترین عہدے سے محروم ہونا پڑا ہے۔
امریکہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف مائیگریشن کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر ہونے والی ووٹنگ کے تیسرے مرحلے میں امریکی امیدوار کین آئیزکس کو شکست کھانی پڑھی۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ارکان نے پرتگالی سیاستدان انتونیو ویتورینو کو نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کے نامزد امیدوار کی شکست کی اصل وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کا بین الاقوامی اداروں کے خلاف محاذ آرائی کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے۔/۹۸۹/ف۹۴۰/
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے