02 July 2018 - 08:52
News ID: 436466
فونت
سعودی قونصلیٹ پر سول پروگریسو الائنس پاکستان کی جانب سے یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔
سعودی قونصلیٹ کے باہر احتجاج / کراچی پاکستان

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی قونصلیٹ پر سول پروگریسو الائنس پاکستان کی جانب سے یمن پر سعودی جارحیت کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔  مقررین نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے  دیگر غیرت مند اسلامی ملکوں، ہیومن رائٹ کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ یمن کے محاصرے کو بزور طاقت جلد از جلد ختم کروایا جائے تاکہ مزید جانوں کو جانی نقصان سے بچایا جاسکے۔

مقررین نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہماری اس کیمپین کا نام "پاکستانی وائس فار یمن" ہے اور یہ پاکستانیوں کی آواز تب تک خاموش نہیں ہوگی جب تک یمن میں سکون اور امن کی فضاء نہیں لہراتی۔

مظاہرے کی قیادت الائنس رہنما محمد علی نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی، اسد زیدی، ولید محمود شیخ اور دیگر نے کہا کہ پوری دنیا سے مسلمان حج کے لئے سعودی عرب جاتے ہیں اور اس حج کی کمائی سے سعودی بادشاہ امریکہ سے اسلحہ خریدتے ہیں اور وہ اس کو اسرائیل کی بجائے اپنے ہی ہمسایہ مسلمان ملک پر استعمال کرتے ہیں، جس کی تازہ مثال یمن ہے کہ جہاں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے کئے گئے حملوں میں نہ صرف یہ کہ ہسپتالوں، اسکولوں اور بازاروں میں ہزاروں بچے شہید ہوچکے ہیں بلکہ سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے یمن کے محاصرے کی وجہ سے ہر دس منٹ میں ایک بچہ بھوک اور پیاس کی وجہ سے مر رہا ہے۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬