‫‫کیٹیگری‬ :
04 April 2020 - 23:47
News ID: 442443
فونت
ھندوستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے نامناسب انتظامات پر اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے نریندر مودی کی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ناقص کارکردگی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

رسا ںیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ھندوستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے نامناسب انتظامات پر اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے نریندر مودی کی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم مودی کی کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے ناقص کارکردگی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک گراف بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ھندوستان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ٹیسٹنگ کا نظام بہت سست روی کاشکار ہے۔

راہل گاندھی کا مزید کہا: لوگوں سےتالیاں بجوانے اور شمعیں روشن کرنے سے کورونا وائرس کا مسئلہ حل ہونے والا نہیں ہے۔

ھندوستانی ذرائع کے مطابق بی جے پی سکار مختلف بہانوں سے ھندوستانی مسلمانوں کو تعصب کا نشانہ بنا رہی ہے۔ کرونا وآئرس پھیلنے پر مودی سرکاری مسلمانوں کے خلاف زہریلا پروپیگنڈہ کررہی ہے جبکہ ھندوستانی ذرائع کے مطابق ھندوستانی حکومت نے ایودھیا مندر میں پوجا کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬