سعودی وزارت حج کے مطابق پینتالیسویں سالانہ حج کانفرنس اس سال آن لائن منعقد کی جارہی ہے۔
سعودی عرب کی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث خانہ خدا اور مسجدالحرام کو یومِ عرفہ اور عیدالاضحیٰ کے موقع پر عام عبادت گزاروں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صاحبزادہ حامد رضا :
چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ ہم حضرت بی بی فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کو محفوظ عن الخطا سمجھتے ہیں ۔
پاکستان کے بلوچستان صوبے کے شہر تربت کے بازار میں ایک بم دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
بلتستان بھر میں 20 جولائی سے عشرہ اسد کی مجالس عزاء کا سلسلہ شروع ہو رہا ہے، سات ذی الحج کو گمبہ سکردو میں ماتمی جلوس برآمد ہو رہے ہیں اس لیے سیاسی و مذہبی تنظیموں نے سرگرمیاں منسوخ کر دی ہیں۔
پیر نور الحق قادری:
لاہور میں ’’اتحاد اُمت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ تاریخ اسلام میں یزید سے لیکر جتنے بھی بدبخت گزرے ہیں، کسی نے سیدہؑ کی شان میں گستاخی نہیں کی۔
شیعہ و سنی علماء کی درخواست؛
شیعہ و سنی علماء کرام نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سندس فاﺅنڈیشن کے غریب مریضوں کی مدد کرنیوالے خواتین و مرد اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کر سکتے ہیں، ان مریضوں پر خرچ کیا جانیوالا پیسہ بہت بڑے اجر و ثواب، آپ کے کاروبار میں برکت کا سبب ہے ۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمره نے کورونا کی وجہ سے حج کے سخت شرائط کا اعلان کرتے ہوئے مناسک حج ادا کرنے کی تاکید کی۔
غاصب صیہونی فوجیوں نے قدس شریف کے گورنر کے ساتھ ساتھ مغربی کنارے کے رہائشی متعدد فلسطینی نوجوانوں کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔