رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم ایران میں سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے آج ایران کے سنی نشین علاقے صوبہ سیستان و بلوچستان کے بزرگان اور روسائی قبائل سے ملاقات میں انہیں مذھبی و مسلکی اتحاد و یکجہتی کی دعوت دی ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس ملاقات میں آیۃ شریفۃ «محمد رسول الله والذین معه اشداء علی الکفار رحماء بینهم؛ ترجمہ: محمد (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت گیر اور آپس میں مہربان ہیں، » کی تلاوت کرتے ہوئے کہا: آپ کا علاقہ نہایت اہم ہے کیوں کہ دشمن اس علاقے میں اختلافات کی بیج بونے میں کوشاں ہے مگر آپ اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ اسلام و مسلمانوں کی عظمت کو برقرار رکھ سکتے ہیں ۔
انہوں نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے منقول روایت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: دنیا کی بزرگترین نعمت اهل بیت اطھار(ع) کی ولایت ہے ، لھذا ولایت اور اهل بیت(ع) سے محبت دنیا و آخرت کا اھم ترین سرمایہ ہے ۔
حضرت آیت الله نوری همدانی اتحاد اسلامی کے حوالے سے سوره فتح میں موجود احکام الھی کی جانب اشارہ کیا اور کہا: رسول(ص)، خدا کے بھیجے ہوئے نبی ہیں لھذا ان کے ماننے والوں کا فریضہ ہے کہ انہیں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ مہربان رہیں ، ایک دوسرے سے شفقت و محبت کے ساتھ پیش آئیں اور کفار کا خوف دل میں نہ رکھیں ، لھذا ہم ھرگز اتحاد و برادری سے غافل نہ ہوں ۔
انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن ہمیشہ ہماری گھات میں ہے کہا: امریکا اور صھیونیت کی تمام کوششوں کے باوجود مسلمانوں میں آئے دن اتحاد کی طاقت بڑھتی جارہی ہے اور لوگوں کے دلوں میں دشمن کی نفرت بڑھتی جارہی ہے ۔
انہوں نے شیعہ و سنی کو ایک دوسرے کا بھائی بتاتے ہوئے کہا: ہم اہل سنی کے ساتھ بھائی طرح رہیں ، ان کی مسجدوں میں جائیں ، کیوں اختلافات دشمن کا مطالبہ ہے اور اسی لئے داعش و بوکوحرام جیسے گروہوں کو وجود میں لایا گیا تاکہ ہم ایک دوسرے کے گریبان گیر رہیں اور امریکا و استکباری طاقتیں سکون کی سانس لے سکیں ۔