‫‫کیٹیگری‬ :
08 May 2016 - 23:09
News ID: 422249
فونت
رہبر معظم انقلاب اسلامی:
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران پولیس فورس کے کمانڈروں اور اعلی افسروں سے ملاقات میں معاشرے کی سماجی اور اخلاقی سلامتی کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔
رہبر معظم کی مسلح فورس کے اہل کاروں سے  ملاقات



رسا نیوز ایجنسی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے ایران پولیس فورس کے کمانڈروں اور اعلی افسروں سے ملاقات میں امن و امان کے تحفظ کو اتنہائی اہم اور ملک کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے فرمایا : امن و امان کے بغیر لوگوں کی روز مرہ زندگی، ملک کی سائنسی ، علمی اور اقتصادی سرگرمیاں نیز حکومت نہیں چل سکتی ۔


آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا : استقامتی معیشت کے حوالے سے کوئی بھی کام اور اندرونی صلاحیتوں پر منحصر پاکیزہ معیشت کا قیام بھی امن و سلامتی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

 

رہبر انقلاب اسلامی نے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے بدامنی کی جڑوں کی تلاش کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے فرمایا : پولیس کے اعلی افسران میں کردار کی سلامتی، باریک بینی اور احساس ذمہ داری کا وجود اور وزیرداخلہ کا پدرانہ سلوک ، ایسا ماحول فراہم کر رہا ہے جس سے مطلوبہ اہداف تک پہنچنے کے لیے زیادہ سے زیاد فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

 

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام کے ذہنوں میں پولیس کا مثبت تصور پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فرمایا : بے رحمی سے پاک طاقت ، اندرونی سلامتی، بروقت کارروائی، عوام سے محبت اور ان کی مدد اور قانون کی پاسداری ایسے عوامل ہیں جن کے ذریعے پولیس کے تصور کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

 

رہبر انقلاب اسلامی نے سینتیس سال سے جاری دشمن کی کوششوں کے باوجود ایران کی ترقی کے عمل کو بہترین اور دائمی قرار دیا اور واضح کیا : اسلامی حکومت نے عوام کی حمایت سے دشمن کی ناک رگڑ کر رکھ دی ہے اور ملک میں مایوسی، بد اعتمادی اور اختلافات پھیلانے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

 

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوام اور عہدیداروں پر زور دیا : وہ باہمی اتحاد و یکجہتی کو محفوظ رکھیں کیونکہ قوم کی تقسیم، بٹوارہ، اور پولارائزیشن ایسی کاری ضربیں ہیں جو دشمن ہم پر لگانا چاہتا ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬