‫‫کیٹیگری‬ :
11 May 2016 - 13:42
News ID: 422261
فونت
آیت الله سبحانی:
حضرت ‌آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تمام جنگیں اور جھگڑے مشرق وسطی نیز شیعہ نشین علاقے لبنان ، عراق اور شام میں ہورہی ہیں کہا: دشمن اس بات سے آگاہ ہے کہ فقط شیعہ مذھب ہی کے پاس عاقالانہ گفتگو کا طریقہ ہے اور فقط یہی مذھب دوسرے کو اپنی طرف کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
حضرت آیت الله جعفر سبحانی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله جعفر سبحانی نے گذشتہ شب طلاب سفیران ہدایت قم کی عمامہ گزاری کے پروگرام میں ماہ شعبان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا: رسول اسلام نے مولائے کائنات علی ابن ابی طالب سے فرمایا : ایک انسان کی ھدایت اور اسے گمراہی سے نجات دینا پوری دنیا سے بہترو برتر ہے ۔
 

انہوں نے مزید کہا: رسول اسلام نے یہ بات مولائے کائنات سے کہی مگر آپ سے ہی مخصوص  نہیں ہے بلکہ جو انسان بھی کسی کو گمراہی سے نجات اس کی جزا یہی ہے، علماء و طلاب اس روایت پر توجہ کرتے ہوئے لوگوں کی ھدایت کا وظیفہ بخوبی انجام دیں ۔
 

حوزہ علمیہ قم کے اس معروف استاد نے یہ بیان کرتے ہوئے آج کی دنیا میڈیا ، ایڈورٹائزمنٹ اور پروپگنڈے کی دنیا ہے ، آج کی جنگ سرد اور نرم ہوچکی ہے کہا: ڈیش اور سیٹلائٹ کے ذریعہ ایڈورٹائز گھروں میں داخل ہوچکے ہیں ، ہم بھی ان وسائل کے ذریعہ اپنے پیغامات ان تک پہونچانے کی کوشش کریں ۔
 

انہوں نے مزید کہا: دشمن جن راستوں سے ہمارے بچوں اور جوانوں کو گمراہ کرنے میں مصروف ہے انہیں راستوں سے ہم بھی انہیں گمراہ ہونے سے روکیں ۔
 

حضرت ‌آیت الله سبحانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تمام جنگیں اور جھگڑے مشرق وسطی نیز شیعہ نشین علاقے لبنان ، عراق اور شام میں ہورہی ہیں کہا: داشمن اس بات سے آگاہ ہے کہ فقط شیعہ مذھب ہی کے پاس عاقالانہ گفتگو کا طریقہ اور فقط یہی مذھب دوسرے کو اپنی طرف کھینچنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
 

اس مرجع تقلید نے یاد دہانی کی: امام زمانہ(عج) کا سپاہی ہونا بہت بڑا افتخار ہے ، تمام طلاب آپ (عج) کے سپاہی ہیں ، میں ھر تین ماہ میں ایک مرتبہ شھریہ دیتا ہوں مگر خود بھی شھریہ لیتا ہوں کیوں کہ چاہتا ہوں میرا نام امام زمانہ(عج) کے لیسٹ میں محفوظ رہے ۔
 

حضرت آیت الله سبحانی نے مزید کہا: جب طالب علم عمامہ رکھ لیتا ہے تو اس پر بہت سارے چیزیں حرام ہوجاتی ہیں، عمامہ لگانے والے اپنی اندر تبدیلی لائیں ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬