‫‫کیٹیگری‬ :
16 May 2016 - 14:20
News ID: 422276
فونت
آیت الله نظری:
سرزمین ایران کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین آیت الله نظری نے داعش جیسے دھشت گرد گروہ کی جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ لوگ جاہل و نادان ہیں اور انہیں اسلام کی مکمل شناخت نہیں ہے ، یہ لوگ علاقہ میں امریکی اور صھیونی سیاست کو جامعہ عمل پہنانے میں مصروف ہیں کیوں کہ اسلام ھمیشہ شدت پسندی ، جنگ اور بے گناہوں کے قتل عام کا سخت مخالف رہا ہے ۔
آیت الله نظری



رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرکز عشرہ غدیر کے بنیان گزار اور سرزمین ایران کے مشھور و معروف شیعہ عالم دین خادم الشریعہ آیت الله نظری نے آج ساری میں عشرہ غدیر کے دفتر میں منعقد ایک نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے انسان کو عاقل پیدا کیا ہے لھذا اس نعمت کا شکرانہ یہ ہے کہ انسان جس مقصد کے لئے پیدا کیا گیا اس پر بخوبی عمل کرے کہ جو اس کی بندگی ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ھدایت خدا کی تمام نعمتوں میں بالاتر ہے کہا: انسان اچھائی ، خدمت ، عبادت و بندگی کا مجموعہ رہے، بدی اور بد اعمالی انسان کے عمل میں ھرگز نہ دیکھی جائے ۔


آیت الله نظری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال نے دین، عقل و علم کو انسانوں کی ھدایت کا وسیلہ قرار دیا ہے کہا: جب تک انسان ان تینوں، دین و عقل و علم کو بروئے کار نہ لائے ھدایت نہیں پاسکتا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ قیامت میں فقط خداوند متعال کی عبادت و بندگی ہی کام آئے گی اور اگر یہ بندگی نہ ہو انسان خسارے میں ہے کہا: قیامت، انسان کو ازلیت اور ابدیت کی جانب اشارہ کرتی ہے ، مگر افسوس بعض افراد کو اس پر یقیین نہیں اور وہ اس میں شک و شبھہ رکھتے ہیں ۔


آیت الله نظری نے مزید کہا: ایسے لوگوں سے میں فقط یہ کہوں گا کہ اگر آپ کو قیامت کے ہونے کا علم نہیں ہے تو احتیاط سے کام لیں اور نمازیں پڑھیں ، روزہ رکھیں ، ظلم و جفا نہ کریں اور گناہ انجام نہ دیں ۔


انہوں نے داعش جیسے دھشت گرد گروہ کی جنایتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ لوگ جاہل و نادان ہیں اور انہیں اسلام کی شناخت نہیں ہے ، یہ لوگ علاقہ میں امریکی اور صھیونی سیاست کو جامعہ عمل پہنانے میں مصروف ہیں کیوں کہ اسلام ھمیشہ شدت پسندی ، جنگ اور بے گناہوں کے قتل عام کا سخت مخالف رہا ہے ۔


آیت الله نظری نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ھدایت کی بنیاد پیغمبر اسلام(ص) ، قرآن اور آپ کے بعد حضرت علی(ع) و 14 معصومین ہیں کہا: 14 معصومین انسانوں کی ھدایت اور ان کو بہشت تک پہونچانے کا وسیلہ  ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬