رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، ۱۵ مئی یوم نکبہ اور سن 1948 میں اقوم متحدہ کی جانب سےغاصب صھیونیت کو قانونی حیثیت دئے جانے پر قم ایران میں «انتفاضہ واپسی کا پل» کے عنوان سے عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
یہ عالمی کانفرنس جامعه المصطفی العالمیه، مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی، ادیان و مذاهب یونیورسٹی، مرکزمرفا الکلمه اور امت واحده یونین کی زیر اھتمام منعقد کی گئی ۔
اس پروگرام میں مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کے جنرل سکریٹری آیت الله محسن اراکی نے تقریر کرتے ہوئے کہا: اتحاد اسلامی فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے ، اگر امت اسلامیہ متحد ہوجائے تو فسلطین خود بخود آزاد ہوجائے گا ، ھماری ان باتوں کی بنیاد ہمارے تخیلات و تصورات نہیں ہیں بلکہ قرانی آیات ہیں ۔
مزاحمت اسلامی حماس کے ایران میں نمائندہ خالد قدومی نے اس کنفرانس میں تقریر کرتے ہوئے کہا: ہم غاصب صھیونیت کی حامی اور جمھوریت اور بشریت کے خلاف سرگرم عمل مراکز کی معرفی کریں اور ان کے چہرے پر پڑی نقاب کو اتار دیں ۔
انہوں نے مزید کہا: فلسطین آپ کی حمایت کا نیازمند ہے ، آپ سے ہماری درخواست ہے کہ متحد ہوکر فلسطین کی آزادی کوشش کریں ۔