‫‫کیٹیگری‬ :
18 May 2016 - 14:44
News ID: 422284
فونت
آیت‎ الله جوادی آملی:
مفسر عصر حضرت آیت ‎الله عبد الله جوادی آملی نے سورہ محمد(ص) کی تفسیر میں یہ کہتے ہوئے کہ دنیا و آخرت دونوں قابل مقایسہ نہیں ہیں کہا: نہ قیامت کے حالات دنیا جیسے ہیں اور نہ جہنم کی آگ دنیا جیسی ہے ۔
جوادی آملی

 


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مفسر عصر حضرت آیت الله عبد الله جوادی آملی نے آج مسجد آعظم قم میں اپنے تفسیر کے درس جو سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ کی شرکت میں منعقد ہوا، سورہ محمد(ص) کی  تفسیر میں کہا: اگر قیامت کے حالات دنیا جیسے ہوتے، اگر آخرت کی آگ دنیا جیسی آگ ہوتی ، تو ھم بہشت اور جہنم کے سلسلے میں قران کی باتیں سمجھ  پاتے مگر ایسا نہیں ہے ، جہنم کے سلسلے میں بعض اہل معرفت نے کہا کہ یہ جہنم فہم و شعور رکھتی ہے ، پرودگار کی اطاعت کرتی ہے ، لھذا کافر کو دور ہی سے دیکھ کر پہچان جاتی ہے ۔
 

انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ منافقین صعب العلاج بیماری میں مبتلاء ہیں یاد دہانی کی: سوره مبارکہ احزاب کی60 ویں آیت میں اشارہ کیا گیا ہے کہ کچھ لوگ منافق ہیں تو کچھ  ضعیف الایمان ہیں اور بعض حکومت و ملت اسلامیہ کے بہ نسبت بے وفا ہیں اور معاشرے میں اضطراب لانے کی کوشش کرتے ہیں ان کی تحریریں ، ان کی باتیں اور ان کے کردار معاشرے میں ناامیدی پیدا کرتے ہیں ، یہ لوگ قران کی زبان میں «مرجف» ہیں ۔ اگر کوئی لکھے کچھ ، بولے کچھ اور معاشرے کو ناامید کرے تو اسے مرجف کہتے ہیں ، اگر ہمیں کچھ سمجھ میں نہ آئے تو ہم معاشرے کو کیوں متزلزل کریں ، اگر ہمارے پاس راہ حل ہے تو اسے حل کرنے کی کوشش کریں اور اگر راہ حل نہ ہو تو ھرگز معاشرے کو ناامید کرنے والے باتیں نہ کہیں اور اس میں انتشار نہ لائیں ۔
 

مفسر عصر قران کریم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پورے نظام خلقت کی تخلیق حق ہے اور نظام تخلیق باطل نہیں ہے کہا: ذات پرودگار نہ اہل لھو و لعب ہے اور نہ ہی باطل اس کے یہاں ہے ، خلقت کے ڈھانچے میں بطلان نہیں بلکہ اس ڈھانچے میں فقط و فقط حق حکم فرما ہے ، ہمارا ایک بدن ہے جس میں بطلان اور لھو و لعب نہیں اور ایک روح ہے جہاں تخلیق میں فقط و فقط حق ہے ۔
 

انہوں نے مزید کہا: یہ بدن اور اس میں موجود تمام سیسٹم ، پھیپھڑا، معدہ ، دل وغیرہ کی تخلیق سلامتی کی بنیادوں پر استوار ہے ایک خالی برتن کے مانند نہیں ہے کہ تم جو چاہو وہ اس میں بھر دو اور وہ اسے قبول کرلے ، اگر سڑا اور زہریلا کھانا اس میں بھریں گے تو واپس آجائے گا ، آپ کچھ بھی کر ڈالیں ھرگز یہ معدہ قبول نہیں کرسکتا اور اس بھی بالاتر یہ ہے کہ اگر کوئی کسی کا کینہ دل میں رکھے ، امت کا کینہ ، اسلامی برادری کا کینہ دل میں رکھے تو ایک دن بے آبرو ہوگا ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬