‫‫کیٹیگری‬ :
24 May 2016 - 16:00
News ID: 422297
فونت
رہبر انقلاب اسلامی:
رہبر انقلاب اسلامی نے افغانستان صدر جمھوریہ سے ملاقات میں فرمایا : اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ افغانستان میں امن وسلامتی کے قیام کے حوالے سے کوششیں کی ہیں اور تمام شعبوں میں اس ملک کی ترقی کو اپنی ترقی سمجھتا ہے ۔
رہبر انقلاب اسلامی اور اشرف غنی

 

 

رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے گذشتہ روز افغانستان کے صدر اشرف غنی اور ان کے ہمراہ وفد کے ساتھ ملاقات میں فرمایا: اسلامی جمہوریہ ایران بعض ملکوں منجملہ امریکہ اور برطانیہ کے برخلاف، افغان قوم کو ہمیشہ عزت و احترام اور برادری کی ںظر سے دیکھتا رہا ہے اور افغانستان کی ترقی کے سلسلے میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

 

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے افغان عوام کو شجاع ، دلیر اور بہادر قراردیتے ہوئے فرمایا: افغانستان قدرتی ثروت اور انسانی ثروت کی دو عظیم نعمتوں سے سرشارہے اور افغانستان ان دو نعمتوں سے مناسب استفادہ کے ذریعہ پیشرفت اور ترقی حاصل کرسکتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران نے افغان بھائیوں کا سخت حالات میں بھر پور تعاون کیا اور اب بھی افغانستان کی پیشرفت اور ترقی میں بھر پور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔

 

رہبر انقلاب اسلامی نے دونوں ملکوں کے سرحدی دریاؤوں کے پانی کے مسئلے کے جلد ازجلد حل کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا : اس طرح کے مسائل، ایران اور افغانستان جیسے دو پڑوسی ملکوں کے تعلقات میں گلہ و شکوہ کا باعث نہیں بننے چاہئے-

 

اس ملاقات میں افغان صدر اشرف غنی نے بھی ایران، ہندوستان اور افغانستان کے درمیان چابہار بندرگاہ کے سلسلے میں مذاکرات اور معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: ہم ایران کے تعاون اور مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور افغان قوم ، ایران کے تعاون اور امداد کو کبھی فراموش نہیں کرےگی۔ اور امید کرتے ہیں کہ تہران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے ہمارے تعلقات کو ماضی سے زیادہ فروغ حاصل ہوگا-

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬