‫‫کیٹیگری‬ :
31 May 2016 - 13:04
News ID: 422327
فونت
اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت بورڈ کے چئرمین نے فریضہ حج کے بارے میں آل سعود کے نقطہ نگاہ کو مکمل طور پر سیاسی اور منطق سے عاری قرار دیا ہے ۔
حج سعید اوحدی علی جنتی

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے حج و زیارت بورڈ کے چئرمین سعید اوحدی نے فریضہ حج کے بارے میں آل سعود کے نقطہ نگاہ کو مکمل طور پر سیاسی اور منطق بتایا ۔
 

انھوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مذاکرات میں سعودی وفد نے حج کے تعلق سے گیارہ پابندیوں کو اور شرائط کو معاہدے میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا جو اس سے پہلے نہیں رہی ہیں کہا: ایران نے سعودیوں کی ان یہ شرائط اور پابندیاں اس کو منظور کرنے سے انکار کردیا ۔

 

ایرانی حج و زیارت بورڈ کے چئرمین نے سعودیوں کی جانب سے لگائی گئیں تفصیلات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: سعودیوں نے ایرانی عازمین حج کے لئے ایران کے ہوائی جہازوں اور نقل و حمل کے وسائل سے استفادے پر پابندی کے ساتھ ہی نو دیگر پابندیاں بھی لگائی ہیں جو ایران کے لئے قابل قبول نہیں ہے ۔
 

انھوں نے اپنی جانب سے مذاکرات کی میز پر پیش کردہ شرائط کی جانب اشارہ کیا اور کہا: گذشتہ برس کے سانحہ کے پیش نظر سعودی حکومت سے ایرانی حجاج کے عزت و شرف کے مسلمہ حق کی تاکید کی گئی ہے ۔
 

سعید اوحدی نے مزید کہا: ایرانی جحازوں اور نقل و حمل کے وسائل سے استفادہ بھی ایرانی عازمین حج کے مسلمہ حقوق میں شامل ہے ۔
 

انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ سعودی حکومت کی جانب سے پیش کردہ شرائط اور پابندیاں مسئلہ حل ہو نہ کرنے کی نشانی ہے کہا: سعودی حکومت کی پیش کردہ کوئی بھی شرط اور پابندی غیر ضروری اور ناقابل قبول ہے ۔
 

ایرانی حج و زیارت بورڈ کے چئرمین نے اس بات کی جانب تاکید کرتے ہوئے کہ سعودی حکومت ایرانی عازمین حج کے بارے میں معاہدے کے تعلق سے وقت ضائع کرنے کی پالیسی پرعمل کر رہی تھی اور اس معاہدے پر دستخط نہیں کرنا چاہتی تھی کہا: آئندہ سال کے حج کے تعلق سے ابھی سے کارروائی شروع کردی گئی ہے تاکہ ایرانی عوام اس فریضہ حج کو ادا کرسکیں ۔
 

انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ حج ایک واجب فریضہ ہے اس میں کسی کو بھی رکاوٹ ڈالنے کا حق نہیں ہے کہا: اگر سعودی حکومت میزبانی کا دعوی کرتی ہے تو اس کو مہمانوں کے لئے ضروری سہولیات فراہم کرنی چاہئیں ۔
 

ایرانی حج و زیارت کے چئرمین نے سعودی عرب میں ایرانی عازمین حج کے ساتھ جان بوجھ کر اور خاص مقصد کے تحت سعودی حکام اور سعودی اداروں کی حمایت سے بدسلوکی کی جاتی ہے کہا: ہوائی اڈے پر ایرانیوں کے ساتھ بدسلوکی گئی جس کی اسلامی اور اخلاقی تعلیمات ہرگز اجازت نہیں دیتیں ، سعودی قران کریم اور کاروانوں کے علما کی توہین کرتے ہیں، ان سے قرآن چھین کر پھینک دیتے ہیں ۔
 

انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ سعودی حکام نے رکاوٹیں کھڑی کر کے ایرانی عازمین کو حج کی ادائیگی سے محروم کر دیا ہے اور سعودی حکومت اس کے لئے جواب دہ ہے کہا: ایران نے سعودیوں کی جانب سے پیش کردہ شرائط کو یہ کہ کر قبول نہیں کیا کہ جو معاھدہ ایرانی عازمین حج کی سلامتی کا ضامن نہ ہو اہم اسے قبول نہیں کرسکتے ۔
 

دوسری جانب وزیرثقافت و اسلامک گائڈنس علی جنتی نے بھی یہ کہتے ہوئے کہ امسال ایرانی عوام کے لیے حج کی ادائیگی کا امکان نہیں کہا : سعودی حکام کو اتوار تک حج کے بارے میں ایران کے مطالبات کا جواب دینا تھا جو بظاہر ہمیں موصول نہیں ہوا ۔
 

علی جنتی نے یہ کہتے ہوئے کہ تمام اقدامات اور اسلامی تعاون تنطیم کے جنرل سکریٹری کی کوششوں کے باوجود حج کے سلسلے میں ایران اور سعودیہ کے اختلافات حل نہیں ہوسکے کہا: ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے والے سعودی وفد کے پاس فیصلہ کرنے کے لازمی اختیارات نہیں تھے۔
 

انہوں نے مزید کہا: مذاکرات کرنے والے سعودی حکام ، ایرانی حجاج کی سلامتی کی لازمی ضمانتیں دینے پر تیار نہیں ہوئے ۔
 

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال حج کے موقع پر سعودی حکام کی بد انتظامی کے نتیجے میں پیش آنے والے سانحے کے دوران چار سو چونسٹھ ایرانی حاجیوں سمیت ہزاروں حجاج کرام شہید ہوگئے تھے۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬