‫‫کیٹیگری‬ :
01 June 2016 - 16:51
News ID: 422339
فونت
آیت الله مکارم شیرازی :
حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے مبلغین کو سیاسی اختلافات پیدا کرنے والے حالات سے دور رہنے کی تاکید کی اور کہا: حرمین شریفین کسی ایک ملک نہیں بلکہ تمام ملت اسلامی کا سرمایہ ہے اس سے آل سعود کا قبضہ ہٹایا جائے ۔
حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی

 

رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت ‌الله ناصر مکارم ‌شیرازی نے آج بدھ کی صبح اپنے درس خارج فقہ کے آغاز پر جو مسجد اعظم قم میں سیکڑوں طلاب و افاضل حوزہ کی شرکت میں منعقد ہوا ، مبلغین کو ماہ مبارک رمضان کی فرصت سے بخوبی استفادہ کی تاکید کی ۔

 

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا فسادات کی جانب بڑھ رہی ہے اور آئے دن مفاسد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے کہا: ان حالات میں کچھ لوگ متاثر ہوجاتے اور کہتے ہیں کہ دعائے فرج پڑھیں ، حضرت سے توسل کریں اور تاکہ وہ خود آکر حالات کی اصلاح کریں ، اس بہانے وہ اپنا دوش تمام ذمہ داریوں سے خالی کرلیتے ہیں ۔
 

انہوں نے مزید کہا: اس کے مقابل بعض افراد کا کہنا ہے کہ جتنا فساد بڑھے گا اتنی ہی ہماری ذمہ داریاں بڑھتی جائیں گی لھذا ہم اپنی تمام ذمہ داریاں اپنے پورے وجود کے ساتھ انجام دیں اور لوگوں کو اپنی توانائی کے بقدر ھدایت کریں اور انہیں گمراہی سے نجات دیں ۔
 

اس مرجع تقلید نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ اسلام مادیت اور معنویت دونوں کا احیاء چاہتا ہے کہا: آپ معاشرے کی ھدایت میں کوشاں رہیں خصوصا جوان نسل سب سے زیادہ خطرات سے روبرو ہے اور ان کی ھدایت کا زمنیہ بھی فراھم ہے ان پر توجہ کریں ۔
 

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے واضح طور پر کہا: لوگوں کو قران اور اسلامی معارف سے آشنا کرائیں ، اس ماہ میں لوگوں کے دل، دینی باتوں کو سننے کے لئے سب سے زیادہ آمادہ ہیں ، ماہ رمضان اور قرانی آیات سے استفادہ لوگوں کو خدا سے نزدیک کرنے کا بہترین وسیلہ ہے ۔
 

انہوں نے اتحاد اسلامی کے حوالے سے دینی تعلیمات اور قرانی آیات کی تاکیدوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: زیادہ تر افراد آیہ شریفہ «واعتصموا بحبل الله جمیعا و لا تفرقوا» کی جانب اشارہ کرتے ہیں مگر اس سلسلے میں بہت ساری آیات موجود ہیں ۔
 

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج فقہ و اصول  کے استاد نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے مبلغین سیاسی اختلافات پیدا کرنے والے حالات سے دور رہیں کیوں کہ اختلافات و دشمنی میں اضافہ اور اتحاد ختم ہونے کا سبب ہے، مبلغین کو خطاب کرتے ہوئے کہا: زیادہ تر اعتقادی اور اخلاقی باتوں کو بیان کرنے کی کوشش کریں ، البتہ لوگوں کو دشمن کے خطرات سے آگاہ اور باخبر کرنا ضروری ہے مگر ھرگز اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی پارٹی کا حصہ بن جائیں ۔
 

انہوں نے مزید کہا: ماہ رمضان فقط روزہ رکھنے کا مہینہ نہیں ہے ، معرفت میں اضافے ، نیکیاں اور احسان کا مہینہ بھی ہے ، یہ مہینہ دلوں سے کینے دور کرنے کا مہینہ ہے ۔
 

انہوں نے ایرانی حجاج کے اعزام کے حوالے سے سعودی حکمرانوں کی خلاف وزری اور وعدہ خلافیوں پر سخت ردعمل کا اظھار کیا اور کہا: جب ایرانی حج بورڈ کے ذمہ داروں نے یہ محسوس کیا کہ سعودیہ مختلف بہانے سے عزت و آبرو کے خلاف باتیں تحمیل کرنے کے درپہ ہے تو انہوں نے ان کی باتیں قبول نہیں کیا ۔
 

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے یاد دہانی کی: آل سعود عراق ، شام اور یمن کی ہار کا بدلہ لے رہے ہیں، اسی بنیاد پر انہوں نے حج کو سیاسی بنا دیا ۔
 

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ حرمین شریفین تمام اسلامی ممالک کے زیر نظر ادارہ کیا جائے کہا: مکہ و مدینہ کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ تمام ملت اسلامی کا سرمایہ ہے اس سے آل سعود کا قبضہ ہٹایا جائے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬