‫‫کیٹیگری‬ :
29 June 2016 - 16:42
News ID: 422444
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے آج صبح اپنی کابینہ کی نشست سے خطاب میں ایران سمیت دنیا کے تمام مسلمان سے عالمی یوم قدس کو اعلی پیمانے پر منانے کی تاکید کی۔
حجت الاسلام والمسلین ڈاکٹر حسن روحانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بدھ صبح اپنی کابینہ کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے عالمی یوم قدس کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔

 

انہوں نے ایران اور دنیا بھر کے مسلمانوں سے عالمی یوم قدس کی ریلیوں اور جلوسوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کرنے کی اپیل کی اور امید کا اظھار کیا: امسال، عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں ایران اور دنیا بھر کے مسلمان گذشتہ برسوں کے مقابلے میں اور زیادہ وسیع پیمانے پر شرکت کر کے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کے حق میں اپنی آواز دنیا والوں کے کانوں تک پہنچائیں گے ۔

 

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے یہ کہتے ہوئے کہ اس دن پوری دنیا کے مسلمان اپنے اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کریں گے کہا: ایرانی عوام بھی حضرت امام خمینی(رہ) کی آواز اور فلسطینی عوام کی صدائے مظلومیت پر لبیک کہتے ہوئے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں وسیع پیمانے پر شرکت کریں گے اور پوری دنیا کے مظلوموں خاص طور پر فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لگائیں گے ۔

 

انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں ہم سبھی لوگ اتحاد اور فلسطینی عوام کی حمایت کے حق میں بھرپورآواز بلند کریں گے کہا: صیہونی حکام علاقے میں جنگ و خونریزی برپا کرکے سرزمین فلسطین پر سترسالہ غاصبانہ قبضے کو لوگوں کے ذہنوں سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

 

ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا: فرزندان اسلام، فلسطینی عوام کی حمایت کا راستہ، جو صیہونی حکومت کے قبضے سے بیت المقدس کی آزادی کے لئے جدوجہد اور استقامت کا راستہ ہے، پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے ۔

 

دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ شب مسلح افواج کے کمانڈروں اور اعلی حکام کی افطار کی مزبانی کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کبھی بھی دوسروں پر جارحیت کے بارے میں نہ تو سوچا ہے اور نہ ہی سوچتی ہیں لیکن وہ اپنا بھرپور دفاع کرنے کے سلسلے میں پرعزم ہیں ۔

 

انہوں نے ایران کی مسلح افواج کی بلند ہمت اور جذبے، عوامی مقبولیت، معنوی کمانڈ اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو عالمی میدان میں ان کی منفرد خصوصیات قرار دیا اور کہا: حکومت، مسلح افواج کو مضبوط بنانے پر زور دیتی ہے اور ایران کی مسلح افواج پوری طاقت کے ساتھ دشمنوں کے سامنے کھڑی ہیں اور وہ ہمیشہ اپنی اس تیاری کو باقی رکھیں گی۔

 

ایرانی صدر مملکت نے مسلح افواج کی تیاری اور ان کی معنوی، ایمانی اور اسلامی قدرت و طاقت کی تعریف کرتے ہوئے کہا: ایران کی مسلح افواج کے اندر ارضی سالمیت، عزت و شرف، ملت اور نظام کے دفاع کا جذبہ ایک معنوی اور روحانی جذبہ اور محرک ہے ۔

 

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران مشرق وسطی کے علاقے کی سلامتی کے تحفظ اور اس علاقے کے عوام کی خواہشات پر توجہ دینے پر تاکید کرتا ہے کہا: ایران کا مقابلہ ان گروہوں سے ہے جو علاقے کی سلامتی اور سیکورٹی کو پسند نہیں کرتے ہیں اور بدامنی پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔

 

حجت الاسلام والمسلمین روحانی نے اس بات پر زور دے کر کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کسی ملک کے امور میں مداخلت کرنا نہیں چاہتا اور نہ ہی کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت دے گا اور علاقے کے عوام کو اپنی اور اپنے ملک کی تقدیر کے بارے میں خود فیصلہ کرنا چاہئے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬