‫‫کیٹیگری‬ :
30 June 2016 - 17:35
News ID: 422450
فونت
رہبر انقلاب نے عدلیہ اہلکاروں سے ملاقات میں؛
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عدلیہ کے سربراہ اور اہلکاروں سے ملاقات میں عالمی سطح پر اسلامی حقوق بشر کے احیاء کو عدلیہ کی ایک اور ذمہ داری قرار دیا اور کہا: پابندیوں کی وجہ سے ملت ایران کے پامال شدہ حقوق کی بازیابی ضروری ہے ۔
رھبر معظم انقلاب


رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے گذشتہ شب عدلیہ کے سربراہ اور اہلکاروں سے ملاقات میں عالمی میدان میں ملت ایران کے حقوق کی حفاظت کی تاکید کی ۔

 

آپ نے بین الاقوامی معاملات کی قانونی پیروی میں عدلیہ کے زیادہ فعال ہونے کو ضرورت دیتے ہوئے پابندیوں کی وجہ سے ملت ایران کے پامال شدہ حقوق کی بازیابی پر زور دیا ہے ۔

 

رہبر انقلاب اسلامی نے بے بنیاد اور جھوٹے بہانوں سے ملت ایران کے اثاثوں پر ڈاکہ ڈالنے کے لیے امریکی عدالتوں کے فیصلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا : پابندیوں کے ذریعے ملت ایران کے حقوق کا پامال ہونا ایک ایسی حقیقت ہے کہ عالمی سطح پر جس کی قانونی پیروی کی جانی چاہئے۔

 

آپ نے عدلیہ کے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہ وہ ایران میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے ہزاروں افراد کے حقوق دلوائیں کہا: حکومتیں ان افراد کے قاتلوں کی کھلم کھلا اور خفیہ حمایت کرتی ہیں ان کے خلاف مقدمہ کریں اور پوری دنیا میں مظلوم مسلمان شخصیات کا قانونی دفاع کریں ۔

 

آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عالمی سطح پر اسلامی حقوق بشر کے احیاء کو عدلیہ کی ایک اور ذمہ داری قرار دیا اور فرمایا : وہ انسانی حقوق کہ جو مغرب کہتا ہے، غلط بنیاد پر تشکیل پائے ہیں اور ضروری ہے کہ اسلامی حقوق بشر کو ٹھوس اور عقلی بنیادوں پر عالمی رائے عامہ اور قانونی اداروں میں بیان کیا جائے۔

 

آپ نے بعض ملکوں سے پیسے لینے کے بدلے یمن میں بچوں کے قتل اور ان پر جاری ظلم و جارحیت پر اقوام متحدہ کے آنکھیں بند کرلینے کو انسانیت کے لیے شرمندگی کا باعث قرار دیا اور فرمایا : یہ اقدام حقیقی انسانی حقوق کے خلاف ہے اور عالمی سطح پر اس کے خلاف قانونی اور عدالتی کارروائی ہونی چاہئے۔

 

رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی یوم القدس کے قریب آنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ خدا کے فضل و کرم سے جمعہ کے روز ایک بار پھر پورے ایران اور عالم اسلام میں مظلوم فلسطینی عوام کے دفاع کی بھرپور آواز بلند ہوگی اور امت اسلام، مظلوم کے دفاع کے اہم فریضے پر عمل کرے گی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬