‫‫کیٹیگری‬ :
09 August 2016 - 22:43
News ID: 422602
فونت
شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے :
شیعہ علما کونسل پاکستان اور جے ایس او کی طرف سے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے عظیم الشان اتحاد امت کانفرنس منعقد کی گئی ۔
شیعہ علما کونسل


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علما کونسل پاکستان اور جے ایس او کی طرف سے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کی مناسبت سے عظیم الشان اتحاد امت کانفرنس لاھور قومی مرکز شادمان ٹاون میں منعقد کی گئی ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ پروگرام دو نشستوں میں ہوئیں پہلی نشست کی صدارت مرکزی نائب صدر حجت الاسلام رمضان توقیر نے کی مہمانان خصوصی میں مرکزی نائب صدر مولانا مظہر علوی، صوبائی صدورمولانا سبطین سبزواری، مولانا حمید امامی تھے ۔

اس برسی کی دوسری نشست مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل حجت الاسلام عارف حسین واحدی کی زیر صدارت منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی قائد شہید کے فرزند حجت الاسلام سید علی الحسینی، حجت الاسلام شبیر حسن میثمی، حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی، پیر اعجاز ھاشمی صدر جمعیت علما پاکستان تھے ۔

قراردادوں میں قائد شہید حجت الاسلام عارف الحسینی، حجت الاسلام مفتی جعفر حسین، حجت الاسلام سید محمد دھلوی کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور قائد محترم حجت الاسلام ساجد علی نقوی کی قیادت میں ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا گیا ۔

عالمی دھشت گردی کشمیر، فلسطین، شام، یمن، بحرین، پاکستان، افغانستان وغیرہ کی شدید مذمت کی گئی،امت اسلامیہ کو اتحاد و وحدت کے ساتھ یہود و ھنود کی سازشوں اور اسلام دشمن کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی گئی، عزاداری سید الشہدا کے خلاف مقدمات کی مذمت اور فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا،اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کوئٹہ تفتان میں زائرین کی مشکلات کو فوری حل کیا جائے ۔

اس نشست میں حجت الاسلام رمضان توقیر کی توھین کی مزمت کی گئی، جنگ کراچی میں چھپنے والے مضمون میں قیادت کی توھین کی مذمت کی گئی، انڈیا کے وزیر داخلہ کی کشمیر اور پاکستان کے خلاف ھرزہ سرائی پر وزیر داخلہ چوھدری نثار علی کے موقف کی بھر پور تائید کی گئی، حجت الاسلام عارف واحدی نے اس پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں شیعہ علما کونسل، جے ایس او کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا ۔

قابل ذکر ہے اس کانفرنس میں حجت الاسلام عارف حسین واحدی، حجت الاسلام سید علی حسینی، حجت الاسلام قاضی نیاز حسین نقوی، حجت الاسلام شبیر حسن میثمی، حجت الاسلام رمضان توقیر، پیر اعجاز ھاشمی، مولانا مظہر علوی، مولانا سبطین سبزواری، مولانا حمید حسین امامی، مولانا افضل حیدری، مولانا باقر گھلو، مولانا حافظ کاظم رضا، مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر زاھد علی عسکر آخوندزادہ، مولانا قاضی غلام مرتضی، مولانا سید اشتیاق کاظمی نائب صدر پنجاب، مولانا زاھد بخاری جنرل سیکریٹری کے پی کے، مولانا حسن رضا قمی، مولانا مشتاق جعفری، برادر وفا عباس مرکزی صدر جے ایس او، ادر لعل مہدی چیئرمین آئی او، مولانا اعجاز مہدی اور دیگر کثیر تعداد میں علما کرام اور عمائدین نے شرکت اور خطاب کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬