‫‫کیٹیگری‬ :
13 August 2016 - 09:22
News ID: 422615
فونت
آیت اللہ امامی کاشانی :
تہران کے خطیب جمعہ نے کہا : سعودی عرب یمن میں ہولناک اور بہیمانہ جرائم کا ارتکاب کررہا ہے مسلمانوں مردوں ، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کررہا ہے سعودی عرب عراق، شام، افغانستان، پاکستان اور لیبیا میں مجرمانہ کارروائیوں اور دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے ۔
آیت اللہ امامی کاشانی


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر تہران میں اس ہفتہ نماز جمعہ آیت اللہ امامی کاشانی کی امامت میں منعقد ہوئی اس ہفتہ کے نماز جمعہ کے خطبوں میں  خطیب جمعہ نے کہا : اگر سرزمین حجاز کے عوام کا آل رسول (ص) اور مسئلہ ظہور پر اعتقاد اور یقین ہوتا تو آل سعود ان پر حکومت نہیں کرسکتے تھے ۔

انہوں نے اسلام کے دشمنون کی سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آل سعود کے پیسے کے ذریعہ امریکہ اور اسرائیل اسلام کو نابود کرنا چاہتے ہیں۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے بیان کیا : قرآن مجید کی متعدد آیات ہمیں امام زمانہ (عج) کے قیام کی بشارت اور آخری زمانے کے حوادث کے بارے میں بتا رہی ہیں کہ آخری دور میں کیسے کیسےحوادث رونما ہوں گے ظلم و ستم اور بربریت و جارحیت کا دور دورہ ہوگا اور جب دنیا ظلم و جور سے بھر جائے گی تو امام زمانہ اور حجت خدا (عج) اس دنیا کو اللہ تعالی کے حکم سے عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔ اور دنیا پر اللہ تعالی کی حکمرانی ہوگی ۔ جس کے مجری پیغمبر اسلام (ص) کے جانشین اور ان کے برحق خلیفہ  ہوں گے ۔

تہران کے خطیب جمعہ نے کہا : تمام اسلامی مساجد کے علماء کو چاہیے کہ وہ مسئلہ مہدویت کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں ، کیونکہ امام مہدی (عج)  ہی وہ الہی ہستی ہیں جو اس دور کے ظالموں کے تمام ظالمانہ اور منافقانہ نقشوں کو نقش بر آب کردیں گے۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے امام مہدی (عج) کے بارے میں عالم اسلام کی عدم توجہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تاکید کی : جس طرح شیعہ مسلمانوں کی توجہ امام مہدی (عج)  پرمرکوز ہے اگر اسی طرح عالم اسلام کی توجہ بھی مسئلہ مہدویت پر ہوتی تو عالم اسلام کا نقشہ کچھ اور ہی ہوتا۔

انہوں نے اپنے خطبہ میں بیان کیا : سعودی عرب یمن میں ہولناک اور بہیمانہ جرائم کا ارتکاب کررہا ہے مسلمانوں مردوں ، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کررہا ہے سعودی عرب عراق، شام، افغانستان، پاکستان اور لیبیا میں مجرمانہ کارروائیوں اور دہشت گردانہ حملوں میں ملوث ہے ۔ سعودی عرب خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہا ہے اور سعودی عرب کے مال و زر کے ذریعہ امریکہ اور اسرائیل،  اسلام کو نابود کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

خطیب جمعہ نے کہا : اگر سرزمین حجاز کے عوام کا آل رسول (ص) اور مسئلہ ظہور پر اعتقاد اور یقین ہوتا تو آل سعود جیسا بدنام زمانہ ، ظالم و جابر اور جرائم پیشہ خاندان ان پر حکومت نہیں کرسکتا تھا اور ان پر مسلط نہیں ہوسکتا تھا۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے خطے کی بدامنی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : مسلم حکمرانوں کو مستقبل میں دنیا کے تقریبا دو ارب مسلمانوں کے لیے سازگار حالات کی فراہمی پر توجہ دینا چاہیے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : عالم اسلام سامراجی طاقتوں کے مقابلے کی پوری توانائی رکھتا ہے۔ اسلامی ممالک کو طاقتور ہونا پڑے گا اور سامراجی ملکوں کو اپنے اندرونی معاملات میں مداخلت سے باز رکھنا ہو گا۔

تہران کے خطیب جمعہ نے مسلمانوں کے خلاف آل سعود حکومت کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : آل سعود کی کینہ پروری اور نفاق کا پردہ چاک ہو چکا ہے۔ آج ساری دنیا کو معلوم ہو گیا ہے کہ سعودی عرب کے تیل کے ڈالروں سے پلنے والے تکفیری اور داعشی دہشت گرد یمن، شام ، عراق ، بحرین اور فلسطین میں مسلمانوں کا خون بہار رہے ہیں۔

آیت اللہ امامی کاشانی نے کہا : خادم الحرمین ہونے کا دعوی کرنے والی آل سعود حکومت، اسلام دشمنوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے خطے کے ملکوں میں مداخلت اور یمن میں انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کر رہی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬