رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے چیف جسٹس آیت الله آملی لاریجانی نے اپنے ایک جلسہ میں ایام ولادت امام علی رضا علیہ السلام کی ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان کی ۳۳ روزہ اسرائیل کے ساتھ جنگ میں کامیابی کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے بیان کیا : حزب اللہ لبنان کی کامیابی اس کی مقاومت و خداوند عالم کی طرف سے مدد کی وجہ سے ہے ۔
آیت الله آملی لاریجانی نے حزب اللہ لبنان کی اسرائیل کے ساتھ ۳۳ روزہ جنگ میں کامیابی کی سالگرہ کی مناسبت سے حجت الاسلام سید حسن نصرالله کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس بیان کے ساتھ کہ حزب اللہ لبنان مقاومت فرنٹ اور دشمنوں کے آنکھ میں خار اور عالم اسلام کے لئے عزت و آبرو اور پشتبان ہے تاکید کی : مقاومت فرنٹ کی بقا اور دشمنون کے مقابلہ میں ان کی کامیابیاں ، حزب اللہ لبنان کی ۳۳ روزہ جنگ میں کامیابی کا نتیجہ ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس کامیابی کے سلسلہ کا مشاہدہ رہے گا اور مقاومت فرنٹ کے دشمن تمام محاذ پر شکست کا مونہ دیکھے نگے ۔
آیت الله آملی لاریجانی نے اسی طرح اپنی تقریر میں امام علی رضا علیہ السلام کی ایام ولادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس تاکید کے ساتھ کہ آئمہ اطہار علیہم السلام کی شناخت و معرفت کے حصول کے لئے معنوی روحانیت حاصل کرنے کی کوشش کے لئے روایتوں میں زیارات امام کے ثواب کا ذکر کیا گیا ہے وضاحت کی : کتاب ابن قولویہ جعفربن محمد قمی میں نویں روایت جو کہ امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے سلسلہ میں ابی نصر بزنطی سے روایت نقل کی گئی ہے «قالَ: قَرَأْتُ فِی کِتَابِ أَبِی الْحَسَنِ الرِّضَا(ع): أَبْلِغْ شِیعَتِی أَنَّ زِیَارَتِی تَعْدِلُ عِنْدَ اللَّهِ أَلْفَ حِجَّه» ۔
انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : وہ کہتے ہیں میں ایک خط یا ابوالحسن الرضا کتاب میں پڑھا ہے کہ فرمایا کہ ہمارے شیعوں کو خبر کر دو کہ ہماری زیارت خداوند عالم کے نزدیک ہزار حج کے برابر ہے ۔ اس کے بعد راوی کہتا ہے امام جواد (ابی جعفر) سے عرض کیا ہزار حج تو امام جواد علیہ السلام نے فرمایا : ہاں ہزار حج ۔ «فقلت لابی جعفر أَلْفَ حِجَّةٍ قَالَ إِی وَ اللَّهِ وَ أَلْفَ أَلْفِ حِجَّة» ہزار ہزار حج ہے «لِمَنْ زَارَهُ عَارِفاً بِحَقِّهِ» جو بھی عارفا بحقہ ان کی زیارت کرے گا تو اس کو ہزار حج بلکہ ہزار ہزار حج کا ثواب ملے گا ۔