رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر سے متعلق ویب سائیٹ نے 'حضرت آیت اللہ خامنہ ای' کی روزمرہ مصروفیات پر ایک مختصر فلم پیش کی ہے جس میں سپریم لیڈر اپنی مصرویات پر اظہار خیال کر رہے ہیں۔
ان کی ویب سائیٹ http://khamenei.ir/ کے مطابق، اس مختصر فلم میں سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کو سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اہلکاروں اور ان کے خاندان کے ساته ملاقات کرتے ہوئے دیکها گیا ہے اور اس دوران وہ یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ سب کو اپنی کوششیں جاری رکهنی چاہئیں، آپ اپنے انداز میں کوشش کر رہے ہیں اور میں اپنے انداز سے۔
انہوں ںے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے مزید فرمایا کہ آپ لوگ جوان ہیں بڑی آسانی سے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں مگر ہم بزرگ ہوچکے ہیں اور ایک طرح سے ہماری ریٹائرمںٹ کا وقت ہے مگر ہماری کوئی ریٹائرمنٹ نہیں ہوتی اور ہمیں آخری دم تک اپنا کام مکمل کرنا چاہئے۔
حضرت آٰیت اللہ خامنہ ای نے فرمایا کہ وہ فجر کی نماز اور عبادات کے بعد ٹهیک صبح پانج بجے سے اپنا کام شروع کرتے ہیں تا دوپہر تک، پهر سہ پہر سے لے کر مغرب تک یہ سلسلہ جاری رہتا ہے اور پهر مصروفیات کی وجہ سے رات 10 بجے تک بهی کام جاری رہتا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بهائیوں جب تک ہمت ہے ہمیں کام کرنا چاہئے اور بڑھاپے میں کمزوری کی وجہ سے کام کرنے کی ہمت و طاقت کم ہو جاتی ہے اس لئے اپنی جوانی میں کا بهرپور ہمت کے ساتھ کام کرنا چاہئے۔