‫‫کیٹیگری‬ :
20 August 2016 - 22:01
News ID: 422734
فونت
آیت الله جوادی آملی نے مبلغین کی سالانہ کانفرنس میں بیان کیا :
حضرت آیت‌ الله جوادی آملی نے اس بیان کے ساتھ کہ انسان تعلیم تزکیہ کے لئے حاصل کرتا ہے اور تزکیہ تعلیم کا اصل مقصد ہے بیان کیا : جب تعلیم اپنے مقصد کو حاصل کرتا ہے تو وہ تزکیہ ہوتا ہے اور تبلیغ تزکیہ کی ڈیوڑھی ہے ۔
حضرت آیت الله جوادی آملی

رسا نیوز ایجنسی کے آمل رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله جوادی آملی نے ایران کے شہر مازندران میں مبلغین کے سالانہ کانفرنس میں بیان کیا : اس اہم و مفید کانفرنس کو منعقد کرنے والوں کی قدر کرتا ہوں اور تمام عزیزوں کا شکر گزار ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کے اثرات کی وجہ سے معاشرہ میں پہلے سے زیادہ اسلام پر عمل کیا جائے گا ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے استاد نے بیان کیا : تبلیغ تعلیم کے ہمراہ نہیں ہے اور ایک زمانہ میں استاد شاگردوں کو کچھ مطالب یاد دیتے ہیں اور تعلیم سے گذشتہ زمانہ تزکیہ کا ہوتا ہے ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے وضاحت کی : تزکیہ اور تعلیم قرآن کریم میں ایک ساتھ بیان ہوا ہے اور تعلیم و تزکیہ کے درمیان رابطہ اس لئے ہے کہ تعلیم بغیر تزکیہ کے فائدہ مند نہیں ہے ۔

قرآن کریم کے مفسر نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے بیان کیا : جہاں پر تعلیم مقدم ہے اس کی وجہ یہ تھی کہ وہاں پر تزکیہ مقدمہ ہے اور بعض آیات میں بھی تزکیہ تعلیم پر مقدم ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : انسان تعلیم تزکیہ کے لئے حاصل کرتا ہے اور تزکیہ تعلیم کا اصل مقصد ہے بیان کیا : جب تعلیم اپنے مقصد کو حاصل کرتا ہے تو وہ تزکیہ ہوتا ہے اور تبلیغ تزکیہ کی ڈیوڑھی ہے ۔

حضرت آیت الله جوادی آملی نے وضاحت کی : خداوند عالم کے انبیاء تبلیغ میں کوشش کرتے تھے کہ دین کو لوگوں کے دل و جان میں منتقل کر دیں اور جو لوگ کتاب لکھتے ہیں اور تقریر کرتے ہیں یہ تبلیغ کا ایک حصہ ہے لیکن بات سننے والے اور پڑھنے والے کے دل میں بیٹھ جائے کہ بعض تبلیغ کا پس منظر تعلیم ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬